حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: وأبو حَبَّة ثابتُ بن النُّعمان بن أُميّة بن ثعلبة بن عمرو بن عوف بن مالك بن الأوس، استُشهِدَ يومَ أُحد.
حافظ طلحہ بابر
ابن اسحاق سے روایت ہے کہ ابوحبہ ثابت بن نعمان بن امیہ بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری، غزوہ احد کے دن شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن جُريج، عن محمد ابن يوسف مولى عثمان، أنه سمع عبدَ الله بن عمرو بن عثمان يُخبر: أنه سمع أبا حبَّة البَدْري يُفتي الناسَ: أنه لا بأسَ بما رَمَى الرجلُ في الجِمار من الحصَى، قال: عبد الله ابن عمرو بن عثمان: فذكرتُ ذلك لعبد الله بن عمر، فقال: صدَقَ أبو حبَّة. وكان أبو حَبَّة بدريًا (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6660 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6660 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
عبداللہ بن عمرو بن عثمان سے روایت ہے کہ انہوں نے ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو یہ فتویٰ دیتے ہوئے سنا کہ جمرات میں (گری ہوئی) کنکریوں کو اٹھا کر مارنے میں کوئی حرج نہیں، عبداللہ بن عمرو بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے فرمایا: ”ابوحبہ نے سچ کہا۔“ اور ابوحبہ بدری صحابی تھے۔
أخبرنا أبو النَّضر الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله ابن صالح، حدثني الليث، حدثني يونس بن يزيد، عن ابن شِهاب، أخبرني ابن حَزْم، أنَّ ابن عبّاس وأبا حبَّة الأنصاري أخبراه، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "عُرِجَ بي حتى مررتُ بمستوًى أسمعُ فيه صَرِيفَ الأقلام" (1). ذكرُ المطَّلب بن أبي وَدَاعة السَّهْمي ﵁-
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابوحبہ انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(معراج کی رات) مجھے اوپر لے جایا گیا یہاں تک کہ میں ایک ایسی ہموار جگہ پہنچا جہاں میں قلموں کے چلنے کی آواز سن رہا تھا۔“