کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ (نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام) کے فضائل کا بیان
سمعت أبا العبّاس محمد بن يعقوب يقول: سمعتُ العبّاس بن محمدٍ الدُّورِي، سمعت يحيى بن مَعِين يقول: ثَوْبان مولى رسول الله ﷺ، هو أبو عبد الله.
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن معین سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے مولیٰ (آزاد کردہ غلام) ثوبان کی کنیت ابو عبداللہ تھی۔
أخبرنا أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا، حَدَّثَنَا خليفة بن خيَّاطٍ قال: ثَوبانُ مولى رسول الله ﷺ، أصلُه من اليمن، أصابه سَبْيٌ، فمَنَّ عليه رسولُ الله ﷺ، يُكْنى أبا عبد الله، مات بمِصر سنة أربع وخمسين (1).
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے مولیٰ ثوبان رضی اللہ عنہ کا تعلق اصل میں یمن سے تھا، وہ جنگی قیدی بن کر آئے تھے پھر رسول اللہ ﷺ نے ان پر احسان کرتے ہوئے انہیں آزاد فرما دیا، ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی اور ان کی وفات 54 ہجری میں مصر میں ہوئی۔
حَدَّثَنَا محمد بن المُظفَّر الحافظ، حَدَّثَنَا بكر بن أحمد بن حفص الوَصَّابي بحِمْص، حَدَّثَنَا أبو بكر أحمد بن محمد بن عيسى صاحبُ "التاريخ" (2)، قال: وممّا انتهى إلينا من خبر حِمْص ومَن نزلها من أصحاب رسول الله ﷺ، ومِن مَوالي قريش: ثَوْبانُ بن جَحْدَر (3)، يكنى أبا عبد الله، رجلٌ من الألْهانِ أصابه السَّبيُ، فأعتقه رسولُ الله ﷺ، وقال له: "يا ثوبانُ، إن شئتَ أن تَلحَقَ مَن (4) أنت منه فعلتَ، فأنت منهم، وإن شئتَ أن تَثبُتَ، وأنت منّا (5) أهلَ البيت على ولاءِ رسولِ الله" قال: بل أثبتُ على ولاءِ رسولِ الله ﷺ. فمات بحِمصَ في إمارةِ عبد الله بن قُرْطٍ عليها سنةَ أربعٍ وخمسين (6).
حافظ طلحہ بابر
احمد بن محمد بن عیسیٰ سے روایت ہے کہ حمص کے حالات اور وہاں مقیم ہونے والے صحابہ میں سے ثوبان بن جحدر رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں، ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی، ان کا تعلق قبیلہ الہان سے تھا، وہ قیدی ہو کر آئے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں آزاد فرما دیا اور ان سے فرمایا: ”اے ثوبان! اگر تم چاہو تو ان لوگوں سے جا ملو جن سے تمہارا تعلق ہے، پھر تم انہی میں سے ہو گے، اور اگر تم چاہو تو یہیں قیام کرو تو تم ہم اہل بیت میں سے ہو گے اور رسول اللہ کی ولاء (وفاداری و وراثت کے رشتے) پر رہو گے،“ انہوں نے کہا: بلکہ میں رسول اللہ ﷺ کی ولاء پر ہی قائم رہوں گا، پس ان کی وفات 54 ہجری میں عبد اللہ بن قرط کی امارت کے دوران حمص میں ہوئی۔