کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کا کوفہ میں انتقال ہوا
قال ابن عُمر: وشَهِدَ سَهْل بن حنُيف بدرًا وأُحدًا، وثَبت مع رسول الله ﷺ يوم أُحد حين انكشفَ الناسُ عنه، وبايعه على الموت، وجعل يَنضَحُ يومئذ بالنَّبْل عن رسول الله ﷺ، فقال رسول الله ﷺ: "نَبِّلُوا سهلًا، فإنه سهلٌ". قال: وشهدَ أيضًا الخندقَ والمَشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ، وشهد مع علي بن أبي طالب صِفِّينَ (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور احد کے دن جب لوگ منتشر ہو گئے تھے تو وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ثابت قدم رہے، انہوں نے آپ ﷺ سے موت پر بیعت کی اور اس دن آپ ﷺ کے دفاع میں مسلسل تیر برساتے رہے، تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سہل کو تیر فراہم کرو کیونکہ وہ خود سہل (یعنی فیاض اور نرم خو) ہیں“، نیز وہ غزوہ خندق اور رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تمام معرکوں میں شریک رہے اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ صفین میں بھی شرکت کی۔
قال ابن عُمر: حدثني عبد الرحمن بن عبد العزيز، عن محمد بن أبي أُمامة بن سَهْل، عن أبيه، قال: مات سَهل بن حُنيف بالكوفة بعد انصرافهم من صِفّين سنةَ ثمانٍ وثلاثين، وصلَّى عليه أميرُ المؤمنين علي بن أبي طالب (3).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن ابی امامہ بن سہل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کا انتقال جنگ صفین سے واپسی کے بعد سن 38 ہجری میں کوفہ میں ہوا اور امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنْعاني بمكة حرسها اللهُ، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن عُيينة، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن الشَّعبي، عن عبد الله بن مَعْقِل: أنَّ عليًّا صلَّى على سَهْل بن حنُيف، فكبّر عليه ستًّا، ثم الْتفَتَ إلينا فقال: إنه من أهل بدرٍ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5735 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5735 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن معقل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس میں چھ تکبیریں کہیں، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”بیشک یہ اہل بدر میں سے تھے۔“
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا يحيى بن عبد الله بن بُكَير، حدثني محمد بن يحيى بن زكريا الحِمْيَري (2)، حدثنا العلاء بن كَثير، حدثني أبو بكر بن عبد الرحمن بن المِسْور بن مَخْرمة، حدثني أبو أُمامة بن سَهْل، قال: قال لي أبي: يا بُنيّ، لقد رأيتُنا يومَ بدر، وإنَّ أحدَنا يُشِيرُ بسيفِه إلى رأسِ المُشرك، فيَقَعُ رأسه عن جَسدِه قبل أن يَصِلَ إليه (1). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5736 - صحيح على شرط البخاري
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5736 - صحيح على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر
ابو امامہ بن سہل اپنے والد (سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! بیشک میں نے ہم لوگوں کو بدر کے دن دیکھا کہ ہم میں سے کوئی ایک جب اپنی تلوار سے کسی مشرک کے سر کی طرف اشارہ کرتا تو اس کے پہنچنے سے پہلے ہی اس کا سر تن سے جدا ہو کر گر جاتا تھا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔