کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حواری اور آپ کی پھوپھی کے بیٹے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حَدَّثَنَا بذكر هذا النسَب أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة محمد بن عمرو (5) بن خالد الحَرّاني، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، حَدَّثَنَا أبو الأسود محمد بن عبد الرحمن بن نَوفَل، عن عُرْوة بن الزُّبَير (6).
حافظ طلحہ بابر
عروہ بن زبیر (سابقہ حدیث کے مطابق) ان کا یہ نسب بیان کرتے ہیں۔
أخبرني محمد بن المُؤمَّل، حَدَّثَنَا الفضل بن محمد، حَدَّثَنَا أحمد بن حنبل. وأخبرني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أَبي ﵀ وعبدُ الله بن سعيد، قالا: حَدَّثَنَا أبو أُسامة، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، قال: لما كان يومُ اليرموكِ قيل للزبير بن العوَّام: يا أبا عبد الله (1).
حافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: جب جنگ یرموک کا دن تھا تو زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: ”اے ابو عبداللہ!“
حَدَّثَنَا أبو بكر بن أبي جعفر الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن نَصْر، حَدَّثَنَا الزُّبَير بن بَكّار، قال: أمُّ الزُّبَير صَفيّةُ بنت عبد المطلب، وأمُّها هالةُ بنت أُهَيب بن عبد مَناف بن زُهْرة، وأمُّها عاليةُ بنت عبد المُطّلب بن عبد مَناف (2).
حافظ طلحہ بابر
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں کہ زبیر (رضی اللہ عنہ) کی والدہ صفیہ بنت عبدالمطلب تھیں، ان کی والدہ ہالہ بنت اہیب بن عبدمناف بن زہرہ تھیں، اور ان کی والدہ عالیہ بنت عبدالمطلب بن عبدمناف تھیں۔