کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان، جو نعمان بن عمرو بن مقرن مزنی ہیں
أخبرني أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حدثنا أبو خَليفة القاضي، حدثنا محمد بن سلّام الجُمَحي، عن أبي عُبيدة مَعْمَر بن المُثنَّى، قال: النُّعمان بن عمرو بن مُقرِّن بن عامر (3) بن بكر بن هُجَير (4) بن نَصْر المُزني.
حافظ طلحہ بابر
ابو عبیدہ معمر بن مثنیٰ کہتے ہیں کہ نعمان بن عمرو بن مقرن بن عامر بن بكر بن ہُجیر بن نصر مزنی (ان کا نسب ہے)۔
حدثني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا محمد بن يحيى بن سليمان، حدثنا أحمد بن محمد بن أيوب، حدثنا إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق: أنَّ النعمان بن مُقرِّن المزنيَّ قُتل وهو أميرُ الناس سنة إحدى وعشرين (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ نعمان بن مقرن مزنی رضی اللہ عنہ سنہ 21 ہجری میں شہید ہوئے جبکہ وہ مسلمانوں کے امیر (سپہ سالار) تھے۔
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة، حدثنا أبو أسامة، قال: حدثني شُعبة، عن علي بن زيد، عن أبي عُثمان قال: أتيتُ عمرَ بنَعْي النُّعمان بن مُقرِّن، فوضع يدَه على وجهِه وجعل يبكي (2).
حافظ طلحہ بابر
ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس نعمان بن مقرن کی شہادت کی خبر لے کر آیا، تو انہوں نے اپنا ہاتھ اپنے چہرے پر رکھا اور رونا شروع کر دیا۔