کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نامور تیراندازوں میں سے تھے
حدثنا أبو عبد الله بن بُطّة، حدثنا الحَسن، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، عن شُيوخه، في ذكر عُتبةَ بن غَزْوان، قالوا: كنيتُه أبو عبد الله، وقيل: أبو غَزْوان، وكان فيما ذُكِرَ رجلًا طُوالًا جميلًا، وكان قديمَ الإسلام، وهاجَرَ إِلى أرضِ الحَبَشة الهجرةَ الثانية، وكان من الرُّماة المذكُورين من أصحاب رسول الله ﷺ، وهو الذي بَصَّر البصرةَ، ومات في خلافة عمر بن الخطاب، بمَعدِنِ بني سُلَيم، وهو ماضٍ إلى البصْرة واليًا عليها مِن قِبَل عمر بن الخطاب، فقَدِمَ غُلامُه سويدٌ على عمر بمَتاعِه وتَرِكَتِه. قال ابن عُمر: وإنما مات عُتبة بن غَزْوان سنة خمسَ عشرةَ، ويقال: سبعَ عشرةَ، وهو ابن سبعٍ وخَمسين (2).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عمر اپنے شیوخ سے عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کے ذکر میں روایت کرتے ہیں کہ ان کی کنیت ابو عبد اللہ تھی اور ایک قول کے مطابق ابو غزوان تھی، ان کے متعلق منقول ہے کہ وہ دراز قد اور وجیہ انسان تھے، وہ قدیم الاسلام صحابہ میں سے تھے اور انہوں نے سرزمین حبشہ کی طرف دوسری ہجرت کی تھی، وہ رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں نامور تیر اندازوں میں شمار ہوتے تھے، انہوں نے ہی بصرہ شہر کو آباد کیا تھا، ان کی وفات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں معدن بنی سلیم کے مقام پر ہوئی جب وہ سیدنا عمر کی طرف سے بصرہ کے گورنر کی حیثیت سے وہاں جا رہے تھے، پھر ان کا غلام سوید ان کا سامان اور ترکہ لے کر سیدنا عمر کے پاس حاضر ہوا، ابن عمر فرماتے ہیں کہ عتبہ بن غزوان کی وفات سنہ 15 ہجری میں ہوئی اور ایک قول کے مطابق 17 ہجری میں ہوئی جبکہ ان کی عمر 57 برس تھی۔
أخبرنا أبو جعفر، حدثنا أبو عُلَاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُرْوة: أنَّ عُتبة بن غزوان شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ (3).
حافظ طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے کہ سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔
حدثني أبو بكر بن أبي دارِم، حدثنا عُبيد بن غَنّام. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة؛ قالا: حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: مات عُتبة بن غَزوان سنة سبعَ عشرةَ، ومات وله سبعٌ وخمسون سنةً.
حافظ طلحہ بابر
محمد بن عبد اللہ بن نمیر کہتے ہیں کہ عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی وفات سنہ 17 ہجری میں ہوئی اور وفات کے وقت ان کی عمر 57 سال تھی۔