کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہا ہیں — سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہجرت سے ایک سال قبل وفات پا گئیں
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن خالد بن خَلِيّ الحمصي، حدثنا الحجّاج بن أبي مَنيع، حدثني جدي عبيد الله بن أبي زياد، عن الزُّهْري، قال: إنَّ أول امرأة تزوجها رسول الله ﷺ خديجةُ بنتُ خويِلدِ بن أَسَدِ بن عبد العُزّى، تزوَّجها في الجاهلية، وأنكحَها أبوها خُوَيلدُ بن أسَد (1).
حافظ طلحہ بابر
امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سب سے پہلے جس خاتون سے نکاح کیا وہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ تھیں، آپ ﷺ نے ان سے جاہلیت کے دور میں نکاح کیا اور ان کے والد خویلد بن اسد نے ان کا نکاح پڑھایا تھا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4895
درجۂ حدیث محدثین: إسناده جيد
تخریج حدیث «إسناده جيد إلى الزهري.» [ترقيم الرساله 4895] [ترقيم الشركة 4863]
حدثنا أبو بكر أحمد بن كامل القاضي، حدثني داود بن محمد بن أبي مَعْشَر، عن أبيه، عن جدِّه، قال: تُوفّيت خديجةُ قبلَ الهجرة بسنةٍ (2).
حافظ طلحہ بابر
داؤد بن محمد بن ابی معشر اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات ہجرت سے ایک سال قبل ہوئی۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4896
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 4896] [ترقيم الشركة 4864]
أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أحمد بن محمد بن أيوب، حدثنا إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق: أنَّ أبا طالب وخَديجة بنت خُويلد هَلَكا في عام واحدٍ، وذلك قبلَ مُهاجَر النبيِّ ﷺ إلى المدينة بثلاثِ سِنين، ودُفنت خَديجةُ بالحَجُون، ونزل في قبرها رسولُ الله ﷺ، وكان لها يومَ تزوَّجَها ثمان وعشرون سنةً. قال محمدٌ: وكُنية خديجة ﵂ أمُّ هند، وكان لها ابنٌ وابنةٌ حيث تزوجها رسول الله، وأمُّ خديجة فاطمةُ بنت زائدة بن الأصَمّ، وأمُّها هالة بنت عبد مَناف (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ ابوطالب اور خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کا انتقال ایک ہی سال ہوا، اور یہ نبی کریم ﷺ کی مدینہ ہجرت سے تین سال پہلے کا واقعہ ہے، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حجون (کے قبرستان) میں دفن کیا گیا اور رسول اللہ ﷺ خود ان کی قبر میں اترے، جس وقت آپ ﷺ نے ان سے نکاح کیا ان کی عمر 28 سال تھی، محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ سیدہ خدیجہ کی کنیت امِ ہند تھی، رسول اللہ ﷺ سے نکاح کے وقت ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، خدیجہ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ بن اصم تھا اور ان کی والدہ ہالہ بنت عبدمناف تھیں۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4897
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 4897] [ترقيم الشركة 4865]