المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قُبَيْلَ الْهِجْرَةِ بِسَنَةٍ باب: ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہا ہیں — سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہجرت سے ایک سال قبل وفات پا گئیں
حدیث نمبر: 4897
أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أحمد بن محمد بن أيوب، حدثنا إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق: أنَّ أبا طالب وخَديجة بنت خُويلد هَلَكا في عام واحدٍ، وذلك قبلَ مُهاجَر النبيِّ ﷺ إلى المدينة بثلاثِ سِنين، ودُفنت خَديجةُ بالحَجُون، ونزل في قبرها رسولُ الله ﷺ، وكان لها يومَ تزوَّجَها ثمان وعشرون سنةً. قال محمدٌ: وكُنية خديجة ﵂ أمُّ هند، وكان لها ابنٌ وابنةٌ حيث تزوجها رسول الله، وأمُّ خديجة فاطمةُ بنت زائدة بن الأصَمّ، وأمُّها هالة بنت عبد مَناف (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ ابوطالب اور خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کا انتقال ایک ہی سال ہوا، اور یہ نبی کریم ﷺ کی مدینہ ہجرت سے تین سال پہلے کا واقعہ ہے، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حجون (کے قبرستان) میں دفن کیا گیا اور رسول اللہ ﷺ خود ان کی قبر میں اترے، جس وقت آپ ﷺ نے ان سے نکاح کیا ان کی عمر 28 سال تھی، محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ سیدہ خدیجہ کی کنیت امِ ہند تھی، رسول اللہ ﷺ سے نکاح کے وقت ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، خدیجہ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ بن اصم تھا اور ان کی والدہ ہالہ بنت عبدمناف تھیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وروي عن حكيم بن حزام عند ابن سعد 10/ 19 نحو هذا الذي قاله محمد بن إسحاق هنا، إلَّا في سنّ خديجة لما تزوجها رسول الله ﷺ فلم يذكره حكيم بن حزام، وقد روي مثل قول ابن إسحاق في سنها يوم تزوجها النبي ﷺ عن ابن عبّاس عند ابن سعد 10/ 18، لكن بسند واهٍ إليه.
تخریج / عمر کا ذکر: حکیم بن حزام سے ابن سعد (10/ 19) میں ابن اسحاق کے قول جیسی بات مروی ہے، سوائے خدیجہ کی شادی کے وقت کی عمر کے، جو حکیم نے ذکر نہیں کی۔ شادی کے وقت عمر کے بارے میں ابن اسحاق جیسا قول ابن عباس سے ابن سعد (10/ 18) میں مروی ہے، لیکن اس کی سند "واہی" ہے۔
والمشهور في سنها يوم تزوجها رسول الله ﷺ أنها كانت ابنة أربعين سنة، كذلك رواه الواقدي من طرق عند ابن سعد 10/ 18 و 206، وقال: ونحن نقول ومن عندنا من أهل العلم: إنَّ خديجة كانت يوم تزوجها رسول الله ﷺ بنت أربعين سنة.
مشہور قول: شادی کے وقت ان کی عمر کے بارے میں مشہور یہ ہے کہ وہ "40 سال" تھیں۔ واقدی نے ابن سعد (10/ 18، 206) میں مختلف طرق سے یہی روایت کیا ہے اور کہا: "ہم اور ہمارے پاس موجود اہلِ علم یہی کہتے ہیں کہ خدیجہ کی عمر شادی کے وقت 40 سال تھی۔"
وأما ولد خديجة من غير النبي ﷺ، فذكر ابن سعد 10/ 16 أنَّ خديجة ولدت لأبي هالة ولدين هما هند وهالة، ولعَتيق بنتًا هند، فلها ولدان وابنة، وانظر تراجمهم في "الإصابة" لابن حجر 6/ 517 و 557 و 8/ 157. وذكر الزبير بن بكار فيما أسنده عنه أبو نُعيم في "المعرفة" (7360) أنَّ الثلاثة ذكورٌ.
اولادِ خدیجہ (سابقہ): ابن سعد (10/ 16) نے ذکر کیا کہ خدیجہ کے ابو ہالہ سے دو بچے تھے: ہند اور ہالہ؛ اور عتیق سے ایک بیٹی ہند تھی۔ یعنی دو بیٹے اور ایک بیٹی۔ (دیکھیں "الاصابہ" 6/ 517، 557 اور 8/ 157)۔ زبیر بن بکار (بحوالہ ابونعیم "المعرفۃ" 7360) نے ذکر کیا کہ تینوں "مذکر" تھے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4897 سے ماخوذ ہے۔