المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قُبَيْلَ الْهِجْرَةِ بِسَنَةٍ باب: ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہا ہیں — سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہجرت سے ایک سال قبل وفات پا گئیں
حدیث نمبر: 4895
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن خالد بن خَلِيّ الحمصي، حدثنا الحجّاج بن أبي مَنيع، حدثني جدي عبيد الله بن أبي زياد، عن الزُّهْري، قال: إنَّ أول امرأة تزوجها رسول الله ﷺ خديجةُ بنتُ خويِلدِ بن أَسَدِ بن عبد العُزّى، تزوَّجها في الجاهلية، وأنكحَها أبوها خُوَيلدُ بن أسَد (1).
حافظ طلحہ بابر
امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سب سے پہلے جس خاتون سے نکاح کیا وہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ تھیں، آپ ﷺ نے ان سے جاہلیت کے دور میں نکاح کیا اور ان کے والد خویلد بن اسد نے ان کا نکاح پڑھایا تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده جيد إلى الزهري.
درجۂ سند: زہری تک اس کی سند "جید" ہے۔
وأخرجه البيهقي،707، ومن طريقه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 3/ 177 من طريقين عن الحجاج بن أبي منيع، به.
تخریج / حوالہ: اسے بیہقی (707) نے اور ان کے طریق سے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (3/ 177) میں حجاج بن ابی منیع سے دو طریقوں سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4895 سے ماخوذ ہے۔