کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہا ہیں — سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد
حدثني أبو الوليد الإمام، حدثنا أحمد بن الحسن بن عبد الجبار، حدثنا محمد بن إسحاق المُسيَّبي، حدثني عبد الله بن محمد بن يحيى بن عُروة بن الزُّبير، عن هشام بن عُرْوة، قال: توفيت خديجةُ بنت خويلد ﵂ وهي ابنةُ خمس وستين سنة (2). هذا قولٌ شاذٌّ، فإنَّ الذي عندي أنها لم تبلغ ستين سنةً.
حافظ طلحہ بابر
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کا جب انتقال ہوا تو ان کی عمر 65 سال تھی،
یہ ایک شاذ قول ہے کیونکہ میرے نزدیک مستند بات یہ ہے کہ ان کی عمر 60 سال تک نہیں پہنچی تھی۔
یہ ایک شاذ قول ہے کیونکہ میرے نزدیک مستند بات یہ ہے کہ ان کی عمر 60 سال تک نہیں پہنچی تھی۔
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بن يونس القُرشي، حدثنا أبو زيد سعيد بن أَوس، حدثنا شُعْبة، عن الحَكَم عن مِقْسَم، عن ابن عبّاس، قال: وَلَدت خَديجةُ لِرسولِ الله ﷺ غُلامَين وأربعَ نِسوةٍ: القاسمَ وعبدَ الله، وفاطمةَ وزينبَ ورقيّةَ وأمَّ كُلْثوم (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے رسول اللہ ﷺ کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں پیدا ہوئیں جن کے نام یہ ہیں: قاسم، عبداللہ، فاطمہ، زینب، رقیہ اور امِ کلثوم (رضی اللہ عنہم)۔
حدثني بُكير بن أحمد الحدّاد الصُّوفي بمكة، حدثنا سَهْل بن سليمان النِّيلِي بواسط، حدثنا منصور بن المُهاجِر، حدثنا محمد بن الحجّاج، حدثنا سفيان بن حُسين، عن الزُّهْري، قال: قال رسول الله ﷺ: "الحمدُ لله الذي أطعَمني الخَمِيرَ، وألبَسَني الحَريَر، وزوَّجني خديجةَ، وكنتُ لها عاشِقًا" (2).
حافظ طلحہ بابر
امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے میدے کی روٹی کھلائی، مجھے ریشمی لباس پہنایا اور میرا نکاح خدیجہ سے کرایا جبکہ میں ان کا گرویدہ تھا۔“