حَدَّثَنَا محمد بن صالح بن هانئ، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَضْل البَجَلي، حَدَّثَنَا عفّان وسليمان بن حَرْب، قالا: حَدَّثَنَا حماد بن سَلَمة، عن ثابت البُناني، عن أنس، عن النَّبِيّ ﷺ قال: "البيتُ المعمورُ في السماء السابعة، يَدخلُه كلَّ يومٍ سبعون ألفَ مَلَكٍ، لا يعودون إليه حتَّى تقومَ الساعةُ" (4).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3742 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3742 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بیت المعمور ساتویں آسمان پر ہے، اس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں اور پھر وہ قیامت تک دوبارہ اس کی طرف نہیں لوٹیں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني أبو بكر بن أبي نَصْر المروَزي، حَدَّثَنَا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حَدَّثَنَا أبو نُعيم وأبو حُذيفة قالا: حَدَّثَنَا سفيان، عن سِمَاك بن حَرْب، عن خالد بن عَرعَرة، عن علي بن أبي طالب في قوله: ﴿وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ﴾ [الطور: 5]، قال: السَّماءُ (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3743 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3743 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ﴾ ”اور بلند چھت کی“ [سورة الطور: 5] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”(اس سے مراد) آسمان ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا الثَّوْري، عن عمرو بن مُرَّة، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّاتِهِم (2) وَمَا أَلَتْنَاهُم﴾ [الطور: 21]، قال: إِنَّ الله يَرفعُ ذريةَ المؤمن معه في درجتِه في الجنة، وإن كانوا دونَه في العمل، ثم قرأ: ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُمْ﴾، يقول: وما نَقَصْناهم (1). ﷽ 53 - ومن سورة (والنَّجم)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3744 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3744 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّاتِهِم وَمَا أَلَتْنَاهُم﴾ [سورة الطور: 21] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مومن کے ساتھ اس کی اولاد کو بھی جنت میں اس کے درجے تک بلند کر دے گا، اگرچہ وہ (اولاد) عمل میں اس سے کم تر ہوں“، پھر انہوں نے تلاوت فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُمْ﴾ ”اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی، ہم ان کی اولاد کو ان کے ساتھ ملا دیں گے اور ہم ان (کے ثواب) میں کچھ بھی کمی نہیں کریں گے“ [سورة الطور: 21]، انہوں نے فرمایا کہ ﴿وَمَا أَلَتْنَاهُمْ﴾ سے مراد ہے: ”اور ہم نے ان کے اعمال میں کوئی کمی نہیں کی۔“