أخبرنا أبو محمد عبد الله بن إسحاق بن الخُراساني العدل ببغداد، حدثنا أحمد بن الهيثم العسكري، حدثنا عبد الله بن عمرو بن حسان، حدثنا سعيد بن عبد العزيز التَّنُوخِي، قال: سمعتُ مكحولًا يقول: حدثنا نافع بن محمود بن الربيع، عن أبيه، أنه سمع عُبادةَ بن الصامت يقول: نهى رسول الله ﷺ أن يُفرَّق بين الأم وولدِها، فقيل: يا رسول الله، إلى متى؟ قال: "حتى يَبْلُغَ الغُلامُ، وتَحِيضَ الجاريةُ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد! ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2335 - موضوع وابن حسان كذاب
هذا حديث صحيح الإسناد! ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2335 - موضوع وابن حسان كذاب
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی کرنے سے منع فرمایا، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! یہ ممانعت کب تک ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہاں تک کہ لڑکا بالغ ہو جائے اور لڑکی کو حیض آنے لگے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرفي، حدثنا أَحْيَد بن الحسين البامِيَاني ببَلْخ، حدثنا أزهر بن سليمان (1) الكاتب، حدثنا إبراهيم بن طَهْمان. وأخبرني عبد الله بن محمد بن حَمَّوَيهِ، حدثني أبي، حدثنا أحمد بن حفص بن عبد الله، حدثني أبي، حدثني إبراهيم بن طَهْمان، عن يحيى بن سعيد، عن عمرو بن شعيب، عن عبد الله بن أبي نَجِيح، عن مجاهد، عن ابن عباس، أنه قال: نهى رسولُ الله ﷺ يومَ خيبر عن بيع الغنائم حتى تُقسَم، وعن الحَبَالى أن يُوطَأنَ حتى يَضَعْنَ ما في بُطونهنَّ، وقال: "لا تَسْقِ زَرْعَ غيرِك"، وعن لحوم الحُمُر الأهليّة، وعن لحم كل ذي نابٍ من السِّباع (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2336 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2336 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خیبر کے دن مالِ غنیمت کو تقسیم سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا، اور حاملہ لونڈیوں سے وضع حمل تک صحبت کرنے سے منع فرمایا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے پانی (نطفہ) سے کسی دوسرے کی کھیتی کو سیراب نہ کرو“، نیز آپ ﷺ نے پالتو گدھوں کے گوشت اور ہر کچلی (نوکیلے دانت) والے درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، حدثنا محمد بن شاذان الجَوهَري، حدثنا مُعلَّى بن منصور، حدثنا عيسى بن يونس، عن سعيد، عن قَتَادة، عن سليمان اليَشكُري، عن جابر بن عبد الله، أنَّ نبيَّ الله ﷺ قال: "مَن كان له شَرِيكٌ في حائطٍ، فلا يَبِعْ نصِيبَه مِن ذلك حتى يَعرِضَه على شريكِه" (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2337 - صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2337 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کا کسی باغ میں کوئی شریک ہو، تو وہ اپنا حصہ اس وقت تک فروخت نہ کرے جب تک وہ اسے اپنے شریک کو (خریدنے کے لیے) پیش نہ کر دے۔“