کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات، جس گھر میں پڑھی جائیں وہاں تین راتوں تک شیطان قریب نہیں آتا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصغَاني، حدثنا عفّان بن مسلم، حدثنا حماد بن سَلَمة، أخبرنا الأشعثُ بن عبد الرحمن، عن أبي قِلابة، عن أبي الأشعث، عن النعمان بن بَشير، عن النبي ﷺ قال: "إنَّ الله ﵎ كتب كتابًا قبل أن يَخلُقَ السماواتِ والأرضَ بألفَي عام، وأَنزل (1) منه آيتين خَتَمَ بهما سورةَ البقرة، ولا تُقرآنَ في دارٍ فيَقرَبَها شيطانٌ ثلاثَ ليالٍ" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے آسمانوں اور زمین کی تخلیق سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی اور اس میں سے دو ایسی آیات نازل کیں جن پر سورہ بقرہ کو ختم فرمایا، وہ (آیات) جس گھر میں تین راتیں پڑھی جائیں شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعراني، حدثنا جدِّي، حدثنا عبد الله بن صالح المصري، أخبرني معاوية بن صالح، عن أبي الزاهريّة، عن جُبير بن نُفير، عن أبي ذرٍّ، أنَّ رسول الله ﷺ قال: "إنَّ الله خَتَمَ سورةَ البقرة بآيتين أعطانِيهما من كَنْزِه الذي تحت العرش، فتعلَّمُوهنَّ وعَلِّمُوهُنَّ نِساءَكم وأبناءَكم، فإنها صلاةٌ وقرآنٌ ودعاءٌ" (3).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري (1)، ولم يُخرجاه. وقد رواه عبد الله بن وهب عن معاوية بن صالح مرسلًا:
هذا حديث صحيح على شرط البخاري (1)، ولم يُخرجاه. وقد رواه عبد الله بن وهب عن معاوية بن صالح مرسلًا:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کا اختتام دو ایسی آیات پر فرمایا ہے جو اس نے مجھے اپنے اس خزانے سے عطا فرمائی ہیں جو عرش کے نیچے ہے، پس تم انہیں خود بھی سیکھو اور اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی سکھاؤ، کیونکہ یہ (تلاوت) نماز بھی ہے، قرآن بھی ہے اور دعا بھی ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن وہب نے اسے معاویہ بن صالح سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن وہب نے اسے معاویہ بن صالح سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
أخبرَنيهِ عبد الله بن محمد بن زياد، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا يونس بن عبد الأعلى، أخبرنا ابن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن أبي الزاهرية، عن جُبير بن نُفير، عن رسول الله ﷺ، مثلَه (1). وقد أخرج مسلم حديث أبي مالك الأشجعي عن رِبْعيّ بن حِراش عن حذيفة أنَّ رسول الله ﷺ قال: "أُعطيتُ خَواتيمَ سورةِ البقرةِ من كَنْزٍ تحتَ العرشِ" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ سے مرسلاً مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی کے مثل فرمایا۔
امام مسلم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے سورہ بقرہ کی آخری آیات عرش کے نیچے موجود ایک خزانے سے عطا کی گئی ہیں۔“
امام مسلم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے سورہ بقرہ کی آخری آیات عرش کے نیچے موجود ایک خزانے سے عطا کی گئی ہیں۔“