کتب حدیث › مستدرکِ حاکم › ابواب › باب: اس شخص کی مذمت جس نے نبی ﷺ پر درود نہ بھیجا۔
❮
❯
أخبرنا جعفر بن هارون النَّحْوي ببغداد، حدثنا إسحاق بن صَدَقة بن صَبِيح، حدثنا خالد بن مَخلَد القَطَواني، حدثنا سليمان بن بلال، حدثنا عُمارة بن غَزِيّة، قال: سمعتُ عبدَ الله بن علي بن الحُسين يُحدِّث عن أبيه، عن جدِّه، قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ البَخِيلَ من ذُكرتُ عنده فلم يُصَلِّ عَلَيَّ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ عن أبي هريرة:
حافظ طلحہ بابر
عبداللہ بن علی بن حسین اپنے والد (علی بن حسین) سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حقیقت میں بخیل وہ شخص ہے جس کے پاس میرا تذکرہ کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔
حوالہ حدیث مستدرکِ حاکم / كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر / حدیث: 2038
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف إسحاق بن صدقة، لكنه متابع.» [ترقيم الرساله 2038] [ترقيم الشركة 2022]
حدَّثَناهُ أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المُثنّى، حدثنا مُسدّد، حدثنا بشر بن المُفضَّل، حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق، عن سعيدٍ المَقبُري، عن أبي هريرة، قال: قال رسولُ الله ﷺ: "رَغِمَ أنْفُ رجلٍ ذُكرتُ عنده فلم يُصَلِّ عَليَّ" (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے۔“
حوالہ حدیث مستدرکِ حاکم / كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر / حدیث: 2039
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذ إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن إسحاق» [ترقيم الرساله 2039] [ترقيم الشركة 2023]