أخبرنا أبو بكر محمد بن المُؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عمرو بن عَوْن الواسطي، حدثنا هُشيم، أخبرنا يعلى بن عطاء، عن عمرو بن عاصم، عن أبي هريرة: أنَّ أبا بكر الصِّدّيق سأل النبيَّ ﷺ فقال: مُرْني بكلماتٍ أقولُهن إذا أصبحتُ وإذا أمسيتُ، فقال: "قل: اللهمَّ فاطرَ السماواتِ والأرضِ، عالمَ الغَيبِ والشهادةِ، ربَّ كلِّ شيءٍ ومَليكَه، أشهدُ أن لا إلهَ إلَّا أنتَ، أعوذُ بك من شرِّ نفْسي، ومن شَرِّ الشيطانِ وشِرْكِه"، فقال: "قُلْها إذا أصبحتَ وإذا أمسيتَ، وإذا أخذت مَضجَعكَ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے ایسے کلمات کا حکم دیجیے جنہیں میں صبح اور شام کے وقت پڑھا کروں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کہو: «اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ» ”اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، غیب اور ظاہر کے جاننے والے، ہر چیز کے رب اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر اور اس کے شرک (یا پھندے) سے تیری پناہ مانگتا ہوں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں صبح کے وقت، شام کے وقت اور جب بستر پر سونے کے لیے جاؤ تب پڑھا کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا إبراهيم بن عِصْمة بن إبراهيم العَدْل، حدثنا أبي، حدثنا إبراهيم بن موسى الفَرّاء، حدثنا زكريا بن مَنظُور، حدثني محمد بن عُقبة، عن أم هانئ بنت أبي طالب، قالت: قلتُ: يا نبيَّ الله، إني امرأةٌ قد كَبِرتُ وضَعُفتُ، فدُلَّني على عملٍ، قال: "كَبِّري اللهَ مئةَ مرّة، واحمَدِي اللهَ مئةَ مرّة، وسبِّحي اللهَ مئةَ مرّة، فهو خيرٌ لك من مئة بَدَنةٍ مُتقبَّلَة، وخيرٌ من مئة فرَسٍ مُسرَجٍ مُلجَمٍ في سبيل الله، وخيرٌ من مئة رَقَبةٍ مُتقبَّلَة، وقولُ: لا إله إلَّا الله، لا يَتْرُك ذَنبًا، ولا يُشبِهُها عملٌ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، وزكريا بن مَنظُور لم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، وزكريا بن مَنظُور لم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں ایک ضعیف اور بوڑھی عورت ہو چکی ہوں، مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں (جو میں آسانی سے کر سکوں)، آپ ﷺ نے فرمایا: ”سو مرتبہ اللہ اکبر کہو، سو مرتبہ الحمد للہ کہو اور سو مرتبہ سبحان اللہ کہو، یہ تمہارے لیے سو مقبول اونٹوں کی قربانی سے بہتر ہے، اور اللہ کی راہ میں سو زمین و لگام والے گھوڑوں پر مجاہدین کو سوار کر کے بھیجنے سے بہتر ہے، اور سو مقبول غلاموں کو آزاد کرنے سے بہتر ہے، اور «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہنا کسی گناہ کو باقی نہیں چھوڑتا اور اس کے برابر کوئی عمل نہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن زکریا بن منظور کی روایت ہونے کی وجہ سے شیخین نے اسے نقل نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن زکریا بن منظور کی روایت ہونے کی وجہ سے شیخین نے اسے نقل نہیں کیا۔