حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا عبد العزيز بن عبد الله الأُويسي، حدثنا عبد الرحمن بن أبي الرِّجَال، حدثنا سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، أنَّ النبي ﷺ قال: "مَن كَبَّر واحدةً كُتِب له عشرون ومُحِيَت عنه عشرون، ومن سبَّح واحدةً كُتِبَت له عشرون ومُحِيَت عنه عشرون، ومن حَمِدَ واحدةً كُتِبَت له ثلاثون ومُحِيَت عنه ثلاثون" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ایک مرتبہ اللہ کی بڑائی بیان کی (اللہ اکبر کہا) اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، اور جس نے ایک مرتبہ اللہ کی پاکیزگی بیان کی (سبحان اللہ کہا) اس کے لیے بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور بیس گناہ مٹائے جاتے ہیں، اور جس نے ایک مرتبہ اللہ کی حمد بیان کی (الحمد للہ کہا) اس کے لیے تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور تیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا أبو عَوَانة، عن حُصَين، عن سالم بن أبي الجَعْد، قال: حدثنا أبو أُمامة، عن رسول الله ﷺ قال: "ما مِن عبدٍ قال: الحمدُ لله عددَ ما خَلَق، والحمدُ لله مِلءَ ما خَلَق، والحمدُ لله عددَ ما في السماوات والأرض، والحمدُ لله عددَ ما أَحصى كتابُه، والحمدُ لله عددَ كل شيءٍ، وسبحانَ الله مِثلَهن"، قال: فأعظمَ رسولُ الله ﷺ ذلكَ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس بندے نے یہ کہا: «الْحَمْدُ للهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ للهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالْحَمْدُ للهِ عَدَدَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالْحَمْدُ للهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالْحَمْدُ للهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَسُبْحَانَ اللهِ مِثْلَهُنَّ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اس کی مخلوق کے بھر جانے کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی تعداد کے برابر، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جتنا اس کی کتاب نے شمار کیا ہے اس کے برابر، اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہر چیز کی تعداد کے برابر، اور اسی طرح سبحان اللہ بھی“ تو رسول اللہ ﷺ نے اس عمل کی بہت عظمت بیان فرمائی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔