حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُمَيدي، حدثنا سفيان، عن هشام بن حُجَير، عن طاووس، عن ابن عباس قال: الحِجْرُ من البيت، لأنَّ رسول الله ﷺ طافَ بالبيت من وَرَائِه، قال الله ﵎: ﴿وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ﴾ [الحج: 29] (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حطیم بھی بیت اللہ کا حصہ ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے باہر سے بیت اللہ کا طواف کیا تھا، اور اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَلْيَطَّوَّفُوا بِالْبَيْتِ الْعَتِيقِ﴾ ”اور چاہیے کہ وہ اس قدیم گھر کا طواف کریں۔“ [سورة الحج: 29]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، حدثنا مالك بن إسماعيل، أخبرنا عبد السلام بن حَرْب، عن شُعبة، عن عاصم، عن الشَّعْبي، عن ابن عباس: أنَّ النبي ﷺ شَرِبَ ماءً في الطَّواف (1).
هذا حديث غريب (2) صحيح. ولم يُخرجاه يها اللفظ (1).
هذا حديث غريب (2) صحيح. ولم يُخرجاه يها اللفظ (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے طواف کے دوران پانی نوش فرمایا۔
یہ حدیث غریب اور صحیح ہے، اور شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث غریب اور صحیح ہے، اور شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أبو بكر أحمد بن كامل القاضي، حدثنا محمد بن سعد العَوْفي، حدثنا أبو عاصم، أخبرنا ابن جُرَيج، أخبرني سليمان الأحول، أنَّ طاووسًا أخبره: أنَّ رسول الله ﷺ مَرَّ وهو يطوف بالكعبة برجل يقودُ رجلًا بخِزامةٍ في أنفه، فقَطَعَه رسول الله ﷺ بيدِه، ثم أمرَهُ أن يقودَه بيدِه، قال: ومرَّ رسول الله ﷺ وهو يطوفُ برجلٍ قد رُبِقَ بسَيْرٍ بيدٍ أو رِجْلٍ أو بخَيطٍ، أو بشيء غير ذلك، فقَطَعَه رسولُ الله ﷺ وقال: "قُدْهُ بيَدِك". قال ابن جُريج: أخبرني بهذا أجمَعَ سليمانُ الأحولُ، أنَّ طاووسًا أخبره: أنَّ ابن عباسٍ قال ذلك عن النبيِّ ﷺ (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ طواف کے دوران ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو دوسرے شخص کو اس کی ناک میں پڑی نکیل کے ذریعے کھینچ رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے اسے کاٹ دیا، پھر اسے حکم دیا کہ وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے لے جائے۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک ایسے شخص کے پاس سے بھی گزرے جو ہاتھ، پاؤں یا کسی اور چیز کے ذریعے تسمے یا دھاگے سے بندھا ہوا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے بھی کاٹ دیا اور فرمایا: ”اسے اس کا ہاتھ پکڑ کر لے چلو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔