کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: جو حج کا ارادہ کرے وہ جلدی کرے۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبر أبو المُثنّى، حدثنا مُسدّد، حدثنا أبو معاوية محمد بن خازم، عن الحسن بن عمرو الفُقَيمي، عن أبي صفوان، عن ابن عباس، قال: قال رسولُ الله ﷺ: "مَن أرادَ الحجَّ فليتَعجَّل" (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه، وأبو صفوان هذا سمَّاه غيره: مِهْران مولى لقريش، ولا يُعرَف بالجَرح.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ (ادائیگی میں) جلدی کرے۔“
اس حدیث کی اسناد صحیح ہیں لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کے راوی ابو صفوان کو دیگر محدثین نے مہران (قریش کے مولیٰ) کا نام دیا ہے اور وہ جرح سے پاک ہیں۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب المناسك / حدیث: 1663
درجۂ حدیث محدثین: حديث حسن
تخریج حدیث «حديث حسن، وهذا إسناد محتمل للتحسين، أبو صفوان - وهو الكوفي، واسمه مهران - وإن تفرد بالرواية عنه الحسن بن عمرو الفقيمي فهو تابعي وذكره ابن حبان في "الثقات"، وروى له حديثه هذا أبو داود في "سننه"، ولا يُعرف بجرح كما ذكر المصنف بإثر هذا الحديث، ثم إنه قد توبع.» [ترقيم الرساله 1663] [ترقيم الشركة 1651]
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا يحيى بن عبد الحميد، حدثنا حُصَين بن عمر الأحْمَسي، حدثنا الأعمش، عن إبراهيم التَّيمي، عن الحارث بن سُوَيد قال: سمعت عليًّا يقول: "حُجُّوا قبل أن لا تَحُجُّوا، فكأني أنظُرُ إلى حَبَشيٍّ أصمَعَ أَفدَعَ، بيده مِعوَلٌ يَهْدِمُها حَجَرًا حَجَرًا"، فقلت له: شيءٌ تقولُه برأيك، أو سمعتَه من رسول الله ﷺ؟ قال: لا والذي فَلَقَ الحبَّة وبَرَأَ النَّسمة، ولكني سمعتُه من نبيكم ﷺ (1).
حافظ طلحہ بابر
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اس سے پہلے کہ تم حج نہ کر سکو، حج کر لو، کیونکہ گویا میں ایک چھوٹے کانوں اور ٹیڑھے پاؤں والے حبشی کو دیکھ رہا ہوں جس کے ہاتھ میں کدال ہے اور وہ بیت اللہ کی ایک ایک اینٹ گرا رہا ہے“، میں نے ان سے عرض کیا: کیا یہ بات آپ اپنی رائے سے کہہ رہے ہیں یا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا! بلکہ میں نے اسے تمہارے نبی ﷺ سے سنا ہے۔“
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / أول كتاب المناسك / حدیث: 1664
درجۂ حدیث محدثین: إسناده تالف
تخریج حدیث «إسناده تالف، تفرد به حصين بن عمر الأحمسي، وهو متروك متَّهم بالكذب، قال الذهبي في "تلخيصه": حصين متهم ويحيى الحماني ليس بعمدة، انتهى علي بن عبد العزيز: هو أبو الحسن البغوي، والأعمش: هو سليمان بن مهران، وإبراهيم التيمي: هو ابن يزيد بن شريك.» [ترقيم الرساله 1664] [ترقيم الشركة 1652]