حدثنا أبو بكر [بن] محمد بن أبي دارِم (1) الحافظ بالكوفة وأبو سعيد إسماعيل بن أحمد التاجر، قالا: حدثنا علي بن العباس بن الوليد البَجَليّ، حدثنا علي بن سعيد بن مسروق الكِنْديّ، حدثنا ابن أبي زائدة، عن سعيد بن أبي عَرُوبة، عن قَتادة، عن أنس، عن النبي ﷺ في قوله ﵎: ﴿وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾ [آل عمران: 97]، قال: قيل: يا رسولَ الله، ما السَّبيل؟ قال: الزَّادُ والرَّاحلةُ" (2)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد تابع حمادُ بن سلمة سعيدًا على روايته عن قتادة:
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد تابع حمادُ بن سلمة سعيدًا على روايته عن قتادة:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے اس ارشاد: ﴿وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾ ”اور لوگوں پر اللہ کا یہ حق ہے کہ وہ بیت اللہ کا حج کریں جو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو“ [سورة آل عمران: 97] کے متعلق نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! استطاعت (سبیل) سے کیا مراد ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”زادِ راہ (سفر کا خرچہ) اور سواری۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور حماد بن سلمہ نے بھی قتادہ سے روایت کرنے میں سعید بن ابی عروبہ کی متابعت کی ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور حماد بن سلمہ نے بھی قتادہ سے روایت کرنے میں سعید بن ابی عروبہ کی متابعت کی ہے۔
حدَّثَناه أبو نَصْر أحمد بن سَهْل بن حَمْدَويهِ الفقيه ببُخارى، حدثنا صالح بن محمد بن حَبِيب الحافظ، حدثنا أبو أُميّة عمرو بن هشام الحَرَّاني، حدثنا أبو قَتادة، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، عن قَتادة عن أنس: أنَّ رسول الله ﷺ سُئِل عن قول الله: ﴿مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾، فقيل: ما السَّبيل؟ قال: "الزَّادُ والرَّاحلةُ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا﴾ [سورة آل عمران: 97] کے متعلق سوال کیا گیا کہ «سبيل» (یعنی حج کی استطاعت کے راستے) سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد زادِ راہ (سفر کا خرچہ) اور سواری ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبل، حدثني أبي، حدثنا أبو هشام المخزوميّ، حدثنا وُهَيب، عن محمد بن عَجْلان، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبيه، عن أبي هريرةَ قال: قال رسولُ الله ﷺ: "لا تُسافرِ امرأةٌ مَسيرةَ ليلةٍ إلَّا مع ذي مَحْرَم" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی عورت ایک رات کی مسافت کا سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ کوئی محرم ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان مخصوص الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان مخصوص الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا عبد الله بن محمد الصَّيدلاني، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة، حدثنا جَرِير، عن سُهَيل بن أبي صالح، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة قال: قال رسولُ الله ﷺ: "لا تسافرِ امرأةٌ بَريدًا إلَّا ومعها ذو مَحْرَم" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی عورت ایک برید (تقریباً بارہ میل یا اس سے زیادہ کی مخصوص مسافت) کا سفر نہ کرے الا یہ کہ اس کے ساتھ کوئی ذی محرم ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔