کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: اللہ کے مہمان تین ہیں: جہاد کرنے والا، حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مُنْقِذ بن عبد الله الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني مَخرَمةً بن بُكَير، عن أبيه قال: سمعت سُهيل بن أبي صالح يقول: سمعت أبي يقول: سمعت أبا هريرة يقول: قال رسولُ الله ﷺ: "وَفْدُ اللهِ ثلاثة: الغازي، والحاجُّ والمُعتمِر" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے مہمان تین طرح کے لوگ ہیں: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، حج کرنے والا اور عمرہ کرنے والا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
أخبرنا بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرُو، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا الحسين بن محمد المَرْوَرُّذي، حدثنا شَرِيك، عن منصور، عن أبي حازم، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "اللهمَّ اغفِرْ للحاجِّ ولمن استَغفَرَ له الحاجُّ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ دعا فرمائی: «اللهمَّ اغفِرْ للحاجِّ ولمن استَغفَرَ له الحاجُّ» ”اے اللہ! حاجی کی مغفرت فرما دے اور اس شخص کی بھی جس کے لیے حاجی مغفرت کی دعا کرے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔