کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: روزے کے لیے سحری کے کھانے سے مدد لینے اور قیامِ اللیل کے لیے قیلولہ کرنے کا بیان۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سِنَان القَزَّاز، حدثنا أبو عامرٍ العَقَديُّ، حدثنا زَمْعةُ بن صالح، عن سَلَمة بن وَهْرام، عن عِكرِمة، عن ابن عباس قال: قال رسولُ الله ﷺ: "استَعِينوا بطعام السَّحَر على صيامِ النَّهار، وبقَيْلُولة النَّهار على قيام الليل" (1). زَمعةُ بن صالح وسَلَمَةُ بن وَهْرامَ ليسا بالمتروكَين اللَّذَين لا يُحتَجُّ بهما، لكنَّ الشيخين لم يُخرجا عنهما، وهذا من غُرَر الحديث في هذا الباب.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دن کے روزے کے لیے سحری کے کھانے سے مدد لو، اور رات کے قیام کے لیے دوپہر کے آرام (قیلولہ) سے مدد حاصل کرو۔“
زمعہ بن صالح اور سلمہ بن وہرام ایسے متروک راوی نہیں ہیں جن سے احتجاج نہ کیا جا سکے، لیکن شیخین نے ان سے روایت نہیں لی، اور یہ اس باب کی بہترین احادیث میں سے ہے۔
زمعہ بن صالح اور سلمہ بن وہرام ایسے متروک راوی نہیں ہیں جن سے احتجاج نہ کیا جا سکے، لیکن شیخین نے ان سے روایت نہیں لی، اور یہ اس باب کی بہترین احادیث میں سے ہے۔
حدثنا أبو النَّضْر الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا عبد الأعلى بن حمَّاد النَّرْسي، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرةَ قال: قال رسولُ الله ﷺ: "إذا سَمِع أحدُكم النِّداءَ والإناءُ على يَدِه، فلا يَضَعْه حتى يَقضِيَ حاجتَه منه" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی (فجر کی) اذان سنے اور برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو وہ اسے اس وقت تک نہ رکھے جب تک اپنی ضرورت پوری نہ کر لے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔