حدیث نمبر: 1566
حدثنا أبو النَّضْر الفقيه، حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا عبد الأعلى بن حمَّاد النَّرْسي، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرةَ قال: قال رسولُ الله ﷺ: "إذا سَمِع أحدُكم النِّداءَ والإناءُ على يَدِه، فلا يَضَعْه حتى يَقضِيَ حاجتَه منه" (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی (فجر کی) اذان سنے اور برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو وہ اسے اس وقت تک نہ رکھے جب تک اپنی ضرورت پوری نہ کر لے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الصوم / حدیث: 1566
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو» [ترقيم الرساله 1566] [ترقيم الشركة 1557]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو - وهو ابن علقمة الليثي - وقد توبع فيما مضى برقم (740). أبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن بن عوف.
درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور محمد بن عمرو (ابن علقمہ اللیثی) کی وجہ سے یہ سند حسن ہے۔
متابعات و شواہد: گزشتہ حدیث نمبر (740) میں ان کی تائید گزر چکی ہے۔
راوی پر جرح: ابو سلمہ سے مراد ابن عبد الرحمن بن عوف ہیں۔
وأخرجه أبو داود (2350) عن عبد الأعلى بن حماد، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابو داود (2350) نے عبد الاعلیٰ بن حماد کی سند سے اسی واسطے سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1566 سے ماخوذ ہے۔