وأخبرَناه أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد، حدثنا شعبة، عن إبراهيم الهَجَري، عن أبي الأحوَص، عن عبد الله قال: قال رسولُ الله ﷺ: "الأيدي ثلاثةٌ: يدُ الله العُلْيا، ويدُ المُعطِي التي تَلِيها، ويدُ السائل السُّفلى إلى يوم القيامة، فاستَعِفَّ عن السُّؤال ما استطعتَ" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاتھ تین طرح کے ہیں: اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے بلند (عطا کرنے والا) ہے، اس کے بعد دینے والے (سخی) کا ہاتھ ہے، اور مانگنے والے کا ہاتھ قیامت کے دن تک سب سے نیچے ہے، لہٰذا جہاں تک تم سے ہو سکے لوگوں سے مانگنے سے بچو۔“
أخبرَنيهِ أبو عمرو إسماعيل بن نُجَيد، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة، حدثنا جَرِير، عن إبراهيم بن مسلم الهَجَري، فذكره بنحوه، وقال فيه: "فاستعِفُّوا عن السؤال ما استَطعتُم" (1).
حافظ طلحہ بابر
ابراہیم بن مسلم ہجری سے بھی اسی طرح کی روایت منقول ہے، البتہ اس میں (جمع کے الفاظ کے ساتھ) یہ ذکر ہے کہ: ”تم جہاں تک ہو سکے سوال کرنے سے بچو۔“