أخبرني دَعْلَج بن أحمد السِّجْزِي ببغداد، حدثنا هشام بن علي السَّدُوسي، حدثنا عبد الله بن رجاء، حدثنا سعيد بن سَلَمة بن أبي الحُسام، حدثنا عِمْران بن أبي أَنَس، عن مالك بن أَوْس بن الحَدَثان، عن أبي ذرٍّ: أَنَّ رسولَ الله ﷺ قال: "في الإبلِ صَدَقتُها، وفي الغَنَم صَدَقتُها، وفي البقر صَدَقتُها، وفي البَزِّ صَدَقتُه، ومَن رَفَعَ دنانيرَ أو دراهمَ أو تِبْرًا أو فضةً لا يُعِدُّها لغَريمٍ، ولا يُنفِقُها في سبيلِ الله، فهو كَنزٌ يُكوَى به يومَ القيامة" (1). تابعه ابن جُرَيج عن عِمْران بن أبي أَنَس:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹوں میں ان کی زکوٰۃ ہے، بکریوں میں ان کی زکوٰۃ ہے، گائے میں اس کی زکوٰۃ ہے اور تجارتی سامان «بَزِّ» میں اس کی زکوٰۃ ہے، اور جس نے دینار، درہم یا کچا سونا و چاندی جمع کر کے رکھا جسے وہ نہ تو کسی قرض خواہ کے لیے تیار رکھتا ہے اور نہ ہی اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، تو وہ کنز (خزانہ) ہے جس کے ذریعے اسے قیامت کے دن داغا جائے گا۔“
اسے ابن جریج نے عمران بن ابی انس سے بھی روایت کیا ہے:
اسے ابن جریج نے عمران بن ابی انس سے بھی روایت کیا ہے:
أخبرناه أبو قُتيبةَ سَلْم بن الفَضْل الأَدَمي بمكة، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا زهير بن حَرْب، حدثنا محمد بن بَكْر، عن ابن جُرَيج، عن عِمْران بن أبي أَنس، عن مالك بن أوس بن الحَدَثان، عن أبي ذرٍّ قال: قال رسولُ الله ﷺ: "في الإبل صَدَقتُها، وفي الغنم صَدَقتُها، وفي البَزِّ صَدَقتُه" (1). كلا الإسنادين صحيحان (2) على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹوں میں ان کی زکوٰۃ ہے، بکریوں میں ان کی زکوٰۃ ہے اور تجارتی سامان میں اس کی زکوٰۃ ہے۔“
یہ دونوں اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہیں لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ دونوں اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہیں لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سُليمان، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني سليمان بن بلال، عن شَرِيك بن عبد الله بن أبي نَمِر، عن عطاء بن يَسَار، عن معاذ بن جَبَل: أنَّ رسولَ الله ﷺ بَعَثَه إلى اليمن، فقال: "خُذِ الحَبَّ من الحَبِّ، والشَّاةَ من الغَنَم، والبَعيرَ من الإبل، والبقرةَ من البَقَر" (3). هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين إن صَحَّ سماعُ عطاء بن يسار من معاذ بن جبل، فإنِّي لا أُتقِنُه (4).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جب انہیں یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا: ”اناج میں سے اناج بطور زکوٰۃ لو، بکریوں میں سے بکری، اونٹوں میں سے اونٹ اور گائے میں سے گائے لو۔“
یہ اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہے بشرطیکہ عطاء بن یسار کا سیدنا معاذ بن جبل سے سماع ثابت ہو جائے کیونکہ مجھے اس کا حتمی طور پر علم نہیں۔
یہ اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہے بشرطیکہ عطاء بن یسار کا سیدنا معاذ بن جبل سے سماع ثابت ہو جائے کیونکہ مجھے اس کا حتمی طور پر علم نہیں۔