أخبرَناه أبو أحمد بن أبي الحسن، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا أشعث، عن محمد بن سِيرين، عن خالد الحَذَّاء، عن أبي قِلابة، عن أبي المهلَّب، عن عِمْران بن حُصَين: أنَّ النبي ﷺ صلَّى بهم فسَهَا في صلاته، فَسَجَدَ سَجدَتي السَّهو بعد السَّلام والكلام (3).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں نماز پڑھائی تو آپ ﷺ سے نماز میں سہو ہو گیا، چنانچہ آپ ﷺ نے سلام پھیرنے اور کلام کرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔
أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن حاتم العدل بمَرْو، حدثنا محمد بن عمرو الفَزَاري، حدثنا يوسف بن عيسى، حدثنا الفضل بن موسى، حدثنا عبد الله بن كَيْسان، عن عكرمة، عن ابن عباس: أنَّ النبيَّ ﷺ سَمَّى سَجدَتي السَّهو المُرغِمَتين (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأبو مجاهد عبد الله بن كَيْسان ثقةٌ ممن يُجمَع حديثُه في المَراوِزَة.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأبو مجاهد عبد الله بن كَيْسان ثقةٌ ممن يُجمَع حديثُه في المَراوِزَة.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سہو کے دونوں سجدوں کا نام «المرغمتين» (شیطان کو ذلیل و رسوا کرنے والے) رکھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ابو مجاہد عبداللہ بن کیسان ان ثقہ راویوں میں سے ہیں جن کی حدیث اہل مرو کے ہاں جمع کی جاتی ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ابو مجاہد عبداللہ بن کیسان ان ثقہ راویوں میں سے ہیں جن کی حدیث اہل مرو کے ہاں جمع کی جاتی ہے۔