کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو طہارت اور دعا میں حد سے بڑھیں گے۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، أخبرنا سعيد الجُرَيري، عن أبي نَعَامة: أنَّ عبد الله بن مغفَّل، سمع ابنَه يقول: اللهمَّ إني أسألك القصرَ الأبيضَ عن يمين الجنة، إذا دخلتُها، فقال: يا بنيَّ، سَلِ اللهَ الجنةَ وتعوَّذْ به من النار، فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول: "إنه سيكونُ في هذه الأُمَّةِ قومٌ يَعتدُون في الطُّهور والدُّعاء" (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 579 - فيه إرسال
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 579 - فيه إرسال
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے جنت میں داخل ہونے کے وقت اس کے دائیں جانب سفید محل کا سوال کرتا ہوں۔“ تو انہوں نے کہا: ”اے میرے بیٹے! اللہ سے جنت کا سوال کرو اور آگ سے اس کی پناہ مانگو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو طہارت (وضو) اور دعا میں حد سے تجاوز کریں گے۔“
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، حدثنا أحمد بن إبراهيم بن مِلْحان، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثني الليث، عن حَيْوة بن شُرَيح، عن عُقبة بن مُسلِم، عن عبد الله بن الحارث بن جَزْءٍ الزُّبَيدي، أنه سمع النبي ﷺ يقول: "وَيلٌ للأعقاب وبطونِ الأقدام من النار" (1).
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجا ذكرَ بطونِ الأقدام (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 580 - لم يخرجا بطون الأقدام
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجا ذكرَ بطونِ الأقدام (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 580 - لم يخرجا بطون الأقدام
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے آگ کی ہلاکت (وعید) ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے، لیکن شیخین نے اس میں پاؤں کے تلووں کا ذکر روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح ہے، لیکن شیخین نے اس میں پاؤں کے تلووں کا ذکر روایت نہیں کیا۔