کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: جس نے نرد (جوا) کھیلا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهري، حدثنا محمد بن عُبيد الطَّنافسي، عن عبيد الله. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المثنَّى ومحمد بن أيوب قالا: حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى، عن عُبيد الله، عن نافع، عن سعيد بن أبي هند، عن أبي موسى قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن لَعِبَ بالنَّرْد، فقد عصى الله ورسوله" (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه لوهم وَقَعَ لعبد الله بن سعيد بن أبي هند لسُوء حفظه فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 160 - على شرطهما
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه لوهم وَقَعَ لعبد الله بن سعيد بن أبي هند لسُوء حفظه فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 160 - على شرطهما
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نرد (چوسر یا جوئے کا کھیل) کھیلا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے عبداللہ بن سعید بن ابی ہند کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کی تخریج نہیں کی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے عبداللہ بن سعید بن ابی ہند کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کی تخریج نہیں کی۔
أخبرناه أحمد بن جعفر القَطيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق قال: سمعتُ عبد الله بن سعيد بن أبي هند يحدِّث عن أبيه، عن رجل، عن أبي موسى، أنَّ النبي ﷺ قال: "مَن لَعِبَ بالكِعَاب -أو قال: بالكَعَبات- فقد عصى الله ورسوله" (1). وهذا مما لا يُوهِنُ حديث نافع ولا يُعلِّله، فقد تابع يزيدُ بن عبد الله بن الهادِ نافعًا على روايته عن سعيد بن أبي هند:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نرد کے دانوں (کعاب) سے کھیلا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ بات نافع کی حدیث کو کمزور نہیں کرتی کیونکہ یزید بن عبداللہ بن الہاد نے سعید بن ابی ہند سے روایت کرنے میں نافع کی متابعت کی ہے۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ بات نافع کی حدیث کو کمزور نہیں کرتی کیونکہ یزید بن عبداللہ بن الہاد نے سعید بن ابی ہند سے روایت کرنے میں نافع کی متابعت کی ہے۔
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا الليث بن سعد، عن ابن الهادِ، عن سعيد بن أبي هند، عن أبي موسى الأشعريِّ قال: سمعتُ النبي ﷺ وذُكِرَ عنده النَّرْدُ فقال: "عصى الله ورسوله، عصى الله ورسولَه، مَن ضَرَبَ بكِعَابها يلعبُ بها" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، جبکہ آپ کے پاس نرد کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نرد کے دانوں کو (کھیلنے کے لیے) مارا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“