المستدرك على الصحيحين
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان
مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ باب: جس نے نرد (جوا) کھیلا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی
حدیث نمبر: 163
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا الليث بن سعد، عن ابن الهادِ، عن سعيد بن أبي هند، عن أبي موسى الأشعريِّ قال: سمعتُ النبي ﷺ وذُكِرَ عنده النَّرْدُ فقال: "عصى الله ورسوله، عصى الله ورسولَه، مَن ضَرَبَ بكِعَابها يلعبُ بها" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، جبکہ آپ کے پاس نرد کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے نرد کے دانوں کو (کھیلنے کے لیے) مارا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث حسن، وهذا إسناد رجاله ثقات إلّا أنه منقطع كما سبق.
درجۂ حدیث: یہ حدیث حسن ہے، اگرچہ اس کے راوی ثقہ ہیں مگر سند میں انقطاع موجود ہے جیسا کہ پہلے ذکر ہوا۔
درجۂ حدیث: یہ حدیث حسن ہے، اگرچہ اس کے راوی ثقہ ہیں مگر سند میں انقطاع موجود ہے جیسا کہ پہلے ذکر ہوا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 163 سے ماخوذ ہے۔