حدیث نمبر: 40321
٤٠٣٢١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) مبارك عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أن بين يدي الساعة كذابين، منهم: صاحب اليمامة، ومنهم الأسود (العنسي) (٢)، ومنهم صاحب حمير، (و) (٣) منهم الدجال وهو أعظمهم فتنة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ قیامت سے پہلے جھوٹے ہوں گے ان میں سے ایک یمامہ والا ہوگا (یعنی مسیلمہ کذاب) اور ان میں سے ایک اسود عنسی ہوگا اور ان میں سے ایک حمیر والا ہوگا اور ان میں سے ایک دجال ہوگا اور وہ سب سے بڑا فتنہ ہے۔
حدیث نمبر: 40322
٤٠٣٢٢ - حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه (عن) (١) عبد الرحمن بن يزيد بن (جارية) (٢) عن مجمع بن جارية أن النبي ﷺ قال: ⦗٣٥٨⦘ "الدجال يقتله عيسى ابن مريم على باب لد" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجمع بن جاریہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کو حضرت عیسیٰ بن مریم باب لد پر قتل کریں گے۔
حدیث نمبر: 40323
٤٠٣٢٣ - حدثنا وكيع ومحمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن (حوط) (١) العبدي قال: قال عبد اللَّه: إنّ أذنَ حمار الدجال (لتظل) (٢) سبعين ألفًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ بلاشبہ دجال کے گدھے کے کان ستر ہزار کو ڈھانپ لیں گے۔
حدیث نمبر: 40324
٤٠٣٢٤ - حدثنا وكيع عن فطر عن أبي الطفيل عن رجل من أصحاب النبي ﷺ قال: يخرج الدجال على (حمار) (١)، رجس (على رجس) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الطفیل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ دجال گدھے پر سوار ہوکر نکلے گا گندگی پر گندگی ہوگی۔
حدیث نمبر: 40325
٤٠٣٢٥ - قال: وحدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن وهب ابن كيسان عن عبيد بن عمير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليصحبنَّ الدجال قومٌ يقولون: إنا لنصحبه، وانا لنعلم أنه كذاب، (ولكنا) (١) إنما نصحبه لنأكل من الطعام ونرعى من الشجر، وإذا نزل غضب اللَّه نزل عليهم كلهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دجال کے ساتھ کچھ لوگ ہوجائیں گے وہ کہیں گے ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے لیکن ہم تو اس کے ساتھ اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ ہم کھانا کھائیں اور درختوں سے چرائں م اور جب اللہ کا غضب اترے گا تو ان سب پر اترے گا۔
حدیث نمبر: 40326
٤٠٣٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي المقدام عن زيد بن وهب عن عبد اللَّه قال: يخرج الدجال من كوثى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا دجال مقام کو ثی سے نکلے گا۔
حدیث نمبر: 40327
٤٠٣٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن أبي صادق قال: قال عبد اللَّه: إني لأعلم أول أهل (أبيات) (١) يقرعهم الدجال: أنتم أهل الكوفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے فرمایا کہ میں پہلے ان گھر والوں کو جانتا ہوں جن کا دروازہ دجال کھٹکائے گا تم اے کوفہ والے۔
حدیث نمبر: 40328
٤٠٣٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن خيثمة قال: قالوا: (لو) (١) خرج الدجال لفعلنا، فقال عبد اللَّه: لو أصبح ببابل (لشكوتم) (٢) الحفا من السرعة (٣)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا لوگوں نے کہا اگر دجال نکلے گا تو ہم اس کے ساتھ ایسے کریں گے حضرت عبداللہ نے فرمایا اگر وہ بابل میں ہوگا تو تم شکایت کرو گے پاؤں کے گھسنے کی، تیزی کی وجہ سے۔
حدیث نمبر: 40329
٤٠٣٢٩ - حدثنا علي بن مسهر عن زكريا عن الشعبي عن عمرو بن ميمون عن عبد اللَّه بن سلام قال: ما مات رجل (من) (١) يأجوج ومأجوج إلا ترك ألف ذر (ى) (٢) لصلبه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت ہے انہوں نے فرمایا یاجوج اور ماجوج میں کوئی بھی نہیں مرے گا مگر وہ اپنی ایک ہزار صلبی اولاد چھوڑے گا۔
حدیث نمبر: 40330
٤٠٣٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن فرات (القزار) (١) عن أبي الطفيل عن حذيفة بن أسيد الغفاري قال: اطلع علينا رسول اللَّه ﷺ من غرفة له، ونحن نتذاكر الساعة فقال: "لا تقوم الساعة حتى تكون عشر آيات: الدجال، والدخان، وطلوع الشمس من مغربها، ودابة الأرض، ويأجوج ومأجوج، (وثلاثة) (٢) خسوف خسف (بالمشرق) (٣)، (وخسف المغرب) (٤)، وخسف في جزيرة العرب، ونار تخرج من (قعر) (٥) عدن (أبين) (٦) تسوق الناس إلى المحشر تنزل معهم إذا نزلوا و (تقيل) (٧) معهم إذا قالوا" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید غفاری سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کمرے سے ہماری طرف جھانکا اس حال میں کہ ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے تھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دس نشانیاں وقوع پذیر ہوں دجال اور دھواں اور سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور زمین سے چوپایہ نکلے گا ایک دھنسانا مشرق میں ہوگا دوسرا مغرب میں ہوگا اور تیسرا دھنسانا جزیرۃ العرب میں ہوگا اور آگ نکلے گی مقام عدن میں زمین کی گہرائی سے جو لوگوں کو محشر کی طرف ہانکے گی وہ آگ ان کے ساتھ اترے گی جب وہ کسی مقام پر (پراؤ کے لیے) اتریں گے اور ان کے ساتھ دو پہر کا آرام کرے گی جب وہ دوپہر کو آرام کریں گے۔
حدیث نمبر: 40331
٤٠٣٣١ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبان العطار عن قتادة عن عبد اللَّه بن أبي عتبة عن أبي سعيد عن النبي ﷺ قال: "ليحجن البيت وليعتمرن بعد خروج يأجوج ومأجوج" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بیت اللہ کا حج اور عمرہ یاجوج وماجوج کے نکلنے کے بعد (بھی) ہوگا۔
حدیث نمبر: 40332
٤٠٣٣٢ - حدثنا يحيى بن آدم عن شعبة عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي يزيد قال: رأى ابن عباس (غلمانا) (٢) (ينزو) (٣) بعضهم على بعض قال: هكذا يخرج ⦗٣٦١⦘ ياجوج وماجوج (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیداللہ بن ابی یزید سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت عبداللہ بن عباس نے بچوں کو ایک دوسرے کے اوپر کودتے دیکھا تو ارشاد فرمایا اسی طرح یاجوج اور ماجوج نکلیں گے۔
حدیث نمبر: 40333
٤٠٣٣٣ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن عمرو بن مرة عن أبيه عن ابن سابط قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن في أمتي (خسفا ومسخًا وقذفا) (١) " قالوا: يا رسول اللَّه! وهم يشهدون أن لا إله إلا اللَّه؟ فقال: "نعم إذا ظهر (ت) (٢) (المعازف) (٣) (و) (٤) (الخمور) (٥) ولبس الحرير" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن سابط نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ میر ی امت میں زمین میں دھنسایا جانا اور شکلوں کو بگاڑنا اور سنگ زنی ہوگی صحابہ کرام نے عرض کیا وہ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کی گواہی دیتے ہوں گے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں جب گانے بجانے کے آلات اور شراب عام ہوجائے گی اور ریشم پہنا جائے گا۔
حدیث نمبر: 40334
٤٠٣٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سماك عن رجل يقال: له نُبيٌ قال: جاء (قس) (١) إلى علي فسجد له (فنهاه) (٢) وقال: اسجد للَّه، قال: فقال: سلوه متى الساعة؟ فقال: لقد سألتموني عن أمر ما يعلمه (جبريل) (٣) ولا ميكائيل، ولكن (إن) (٤) (شئتم) (٥) أنبأتكم بأشياء إذا كانت لم يكن (للساعة) (٦) كبير لبث، ⦗٣٦٢⦘ إذا كانت الألسن لينة والقلوب (نيازك) (٧)، ورغب الناس في الدنيا وظهر البناء على وجه الأرض، واختلف الأخوان فصار هواهما شتى، وبيع حكم اللَّه بيعا (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن حرب ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں جن کو نبی کہا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ قیس حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کو سجدہ کیا انہوں نے ان کو اس سے روکا اور فرمایا اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو راوی نے فرمایا کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ تم پوچھو قیامت کب قائم ہوگی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جسے نہ حضرت جبریل جانتے ہیں اور نہ ہی میکائیل لیکن میں ت میں ی ایسی اشیاء کے بارے میں بتلاتا ہوں کہ جب وہ ہوں گی تو پھر قیامت میں زیادہ وقت نہیں ہوگا جب زبانیں نرم ہوں گی اور دل نیزوں کی طرح ہوں گے اور لوگ دنیامیں رغبت کریں گے اور عمارتیں زمین پر ظاہر ہوں گی، بھائیوں میں اختلاف ہوجائے گا اور ان کی آراء مختلف ہوں گی، اور اللہ کا حکم بیچا جائے گا۔
حدیث نمبر: 40335
٤٠٣٣٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن عمران بن مسلم عن يزيد بن عمرو عن سلمان الفارسي قال: (إن) (١) من اقتراب الساعة أن يظهر البناء على وجه الأرض، وأن تقطع الأرحام، وأن يؤذي الجار جاره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان فارسی سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا قیامت کے قریب کی علامتیں ہیں کہ زمین پر عمارتیں ظاہر ہوجائیں گی اور رشتے داریاں توڑی جائیں گی اور یہ کہ پڑوسی پڑوسی کو تکلیف دے گا۔
حدیث نمبر: 40336
٤٠٣٣٦ - حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن خالد عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: (١) من أشراط الساعة أن يظهر الفحش والتفحش وسوء الخلق وسوء الجوار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ بلاشبہ قیامت کی علامتوں میں ہے کہ بدگوئی اور بدفعلی رضی اللہ عنہ اور بدخلقی اور برا پڑوس عام ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 40337
٤٠٣٣٧ - حدثنا زيد بن حباب قال: (أخبرنا) (١) معاوية بن صالح قال: أخبرني عمرو بن قيس الكندي قال: سمعت عبد اللَّه بن عمرو بن العاص (قال) (٢): (من) (٣) أشراط الساعة أن يظهر القول (ويخزن) (٤) (العمل) (٥) (ويرتفع) (٦) الأشرار، ⦗٣٦٣⦘ (ويوضع (الأخيار)) (٧) (٨) وتقرأ المثاني عليهم، فلا يعيبها أحد منهم، قال: قلت: ما المثاني؟ قال: كل كتاب سوى كتاب اللَّه (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت کی علامات میں سے ہے کہ باتیں ظاہر ہوں گی اور عمل بدل جائے گا شریر لوگ بلند ہوجائیں گے اور بھلے لوگ نیچے کردیے جائیں گے اور ان پر مثانی پڑھی جائے گی ان میں کوئی بھی اس پر عیب نہیں لگائے گا راوی نے کہا میں نے عرض کیا مثانی کیا ہے انہوں نے فرمایا ہر کتا ب جو اللہ کی کتاب (یعنی قرآن مجید) کے علاوہ ہو۔
حدیث نمبر: 40338
٤٠٣٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن رجاء بن (حيوة) (١) قال: لا تقوم الساعة حتى لا تحمل (فيه) (٢) النخلة إلا تمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجاء بن حیوہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ کھجور کے درخت پر صرف ایک کھجور ہوگی۔
حدیث نمبر: 40339
٤٠٣٣٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: لا تقوم الساعة حتى (يقوم) (١) رأس البقرة بالأوقية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ گائے کے سر کی قیمت اوقیہ (چاندی) سے کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 40340
٤٠٣٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عثمان بن الحارث عن أبي الوداك قال: من اقتراب الساعة انتفاخ الأهلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الوداک سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت کے قرب کی علامت میں سے ہے پہلے دن کے چاند کا بھول جانا۔
حدیث نمبر: 40341
٤٠٣٤١ - حدثنا وكيع عن شريك عن العباس بن (ذريح) (١) عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من اقتراب الساعة أن (٢) يرى الهلال (قبلا) (٣) فيقال: ابن ليلتين" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے قریب میں چاند سامنے (نکلتا) ہوا دیکھا جائے گا اور کہا جائے گا دو راتوں کا چاند ہے۔
حدیث نمبر: 40342
٤٠٣٤٢ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أنس قال: ألا أحدثكم حديثا لا يحدثكم (به) (١) أحد بعدي، قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقوم الساعة حتى يكون في الخمسين امرأة الرجل الواحد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کیا میں تمہارے سامنے ایسی حدیث نہ بیان کروں کوئی بھی میرے بعد تم سے وہ بیان نہ کرے گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پچاس عورتوں میں ایک آدمی منتظم ہوگا۔
حدیث نمبر: 40343
٤٠٣٤٣ - حدثنا وكيع عن القاسم بن (الفضل) (١) عن أبي نضرة عن أبي (سعيد) (٢) (٣) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "والذي نفسي بيده لا تقوم الساعة حتى تكلم السباعُ (٤) الإنسَ، وحتى (يكلم) (٥) الرجلَ عذبةُ سوطه وشراك نعله، و (تخبره) (٦) فخذه بما حدث في أهله بعده" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ درندے انسانوں سے باتیں کریں گے اور یہاں تک کہ آدمی سے اس کے کوڑے کا کنارہ بات کرے گا اور اس کے جوتے کا تسمہ اور اس کی ران خبر دے گی جو اس کے گھر میں بات پیش آئی۔
حدیث نمبر: 40344
٤٠٣٤٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: أخبرت أن الساعة لا تقوم حتى (يقول) (١) (الحجر والشجر) (٢): يا مؤمن هذا يهودي، هذا نصراني، فاقتله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا مجھے یہ خبر دی گئی کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پتھر کہیں گے اے مومن یہ یہودی ہے یہ نصرانی ہے اسے قتل کردو۔
حدیث نمبر: 40345
٤٠٣٤٥ - حدثنا ابن علية (عن أيوب) (١) عن أبي حيان عن أبي زرعة بن عمرو عن أبي هريرة أن رجلًا قال: يا رسول اللَّه متى الساعة؟ قال: " (ما) (٢) المسئول عنها بأعلم من السائل، ولكن (سأحدثك) (٣) عن أشراطها: إذا ولدت الأمة ربتها فذاك من أشراطها؛ (وإذا) (٤) كانت (الحفاة) (٥) (٦) العراة رؤوس الناس فذاك من أشراطها؛ وإذا تطاول رعاء الغنم في البنيان (فذاك) (٧) من أشراطها، (في) (٨) خمس لا يعلمهن إلا اللَّه ﴿إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ﴾ " [لقمان: ٣٤] (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کی اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کب آئے گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن میں تمہارے سامنے اس کی علامات بیان کرتا ہوں جب باندی اپنا آقا جنے گی یہ قیامت کی نشانوکں میں سے ہے اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن والے لوگوں کے سردار ہوں گے یہ قیامت کی علامتوں میں ہے اور بکریاں چرانے والے عمارتوں میں تفاخر کریں گے یہ بھی قیامت کی علامتوں میں ہے قیامت کا علم ان پانچ چیزوں میں ہے جن کو سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔ بلاشبہ اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہ بارش اتارتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور نہیں کوئی بھی جانتا کہ وہ کل کو کیا کمائے گا اور نہیں جانتا کوئی جی کہ وہ کہاں مرے گا بلاشبہ ا اللہ تعالیٰ جاننے والے باخبر ہیں۔
حدیث نمبر: 40346
٤٠٣٤٦ - حدثنا وكيع عن كهمس (بن) (١) الحسن (عن) (٢) ابن بريدة (٣) عن يحيى بن يعمر عن ابن عمر عن عمر قال: كنا جلوسا عند النبي ﷺ فجاءه رجل شديد بياض الثياب شديد سواد الشعر لا يرى عليه أثر السفر، ولا يعرفه منا أحد ⦗٣٦٦⦘ فدنا منه حتى أدنى ركبتيه (من) (٤) ركبتيه، (ووضع كفيه) (٥) على فخذيه، (فقال) (٦): يا محمد! متى الساعة؟ فقال: "ما المسئول عنها بأعلم من السائل، قال: ولكن (من) (٧) (أماراتها) (٨) أن تلد الأمة ريتها، وأن ترى (الحفاة) (٩) العراة أصحاب النساء قد تطاولوا في البنيان" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بہت زیادہ سفید کپڑوں والے بہت زیادہ سیاہ بالوں والے ایک صاحب آئے ان پر سفر کے اثرات دکھائی نہیں دے رہے تھے اور ہم میں کوئی بھی ان کو پہچانتا نہیں تھا وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے اپنے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھٹنوں کے قریب کردیے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی رانوں پر رکھ لیں اور عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قیامت کب قائم ہوگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن اس کی نشانیوں میں ہے کہ باندی اپنے آقا کو جنے گی اور یہ کہ ننگے پاؤں والے اور ننگے بدن والے بکریاں چرانے والے لوگ عمارتوں میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔
حدیث نمبر: 40347
٤٠٣٤٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: كان الأعراب إذا (قدموا) (١) على رسول اللَّه ﷺ سألوه: متى الساعة؟ فنظر إلى (أحدث) (٢) إنسان منهم فقال: "إن يعش هذا فلم يدركه (الهرم) (٣) قامت عليكم ساعتكم (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ دیہاتی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو پوچھتے ہیں قیامت کب ہوگی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے نو عمر آدمی کی طرف دیکھتے اور فرماتے اگر یہ زندہ رہا تو اسے موت نہیں آئے گی کہ تم پر قیامت قائم ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 40348
٤٠٣٤٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن داود عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال: لما رجع رسول اللَّه ﷺ من تبوك سألوه عن الساعة؟ فقال رسول اللَّه ﷺ: "لا تأتي مائة سنة وعلى الأرض نفس منفوسة اليوم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک سے واپس تشریف لائے تو صحابہ کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا قیامت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سو سال گزرنے پر آج موجود زندہ جان میں کوئی جان زمین پر نہ ہوگی۔
حدیث نمبر: 40349
٤٠٣٤٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن أنس قال: سأل رجل (النبي) (١) ﷺ (٢) (متى) (٣) الساعة؟ فقال: "ما أعددت لها؟ " (فذكر) (٤) شيئًا (٥) إلا أني أحب اللَّه ورسوله، فقال: "المرء مع من أحب" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک صاحب نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے بارے میں پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے اس نے کوئی چیز ذکر کی (اور کہا) مگر میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی اس کے ساتھ ہوگا جس سے اس نے محبت کی۔
حدیث نمبر: 40350
٤٠٣٥٠ - قال: وحدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن شمر عن أبي يحيى عن كعب قال: لا تقوم الساعة حتى يكون الرجل (الواحد) (١) قيم خمسين امرأة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایک آدمی پچاس عورتوں کا منتظم ہوگا۔
حدیث نمبر: 40351
٤٠٣٥١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) سليمان التيمي عن أبي نضرة عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "ما منكم من (نفس) (٢) منفوسة (تأتي) (٣) عليها مائة سنة وهي حية يومئذ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی زندہ جان سو سال گزرنے پر زندہ نہ ہوگی۔
حدیث نمبر: 40352
٤٠٣٥٢ - حدثنا يزيد عن سليمان التيمي عن عبد الرحمن صاحب السقاية (عن جابر) (١) عن النبي ﷺ مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے اوپر والی روایت کے مثل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے حضرت جابر نے اس کی تفسیر عمر میں کمی سے کی تھی۔
حدیث نمبر: 40353
٤٠٣٥٣ - وفسر جابر نقصان من العمر (١).
حدیث نمبر: 40354
٤٠٣٥٤ - حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن عبيد بن عمير الليثي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تقوم الساعة حتى يخرج (ثلاثون) (١) كذابًا كلهم يزعم أنه نبي قبل يوم القيامة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر لیثی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ قیامت سے پہلے تیس جھوٹے نکلیں گے ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے۔
حدیث نمبر: 40355
٤٠٣٥٥ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن سماك عن جابر بن سمرة قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن بين يدي الساعة كذابين" فقلت: أنت (سمعته) (٢) من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک سے روایت ہے حضرت جابر بن سمرہ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا فرمایا کہ قیامت سے پہلے چھوٹے آئیں گے میں نے عرض کیا کہا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے انہوں نے فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 40356
٤٠٣٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: إلا (تقوم) (٢) الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا دجالًا (٣) يكذب على اللَّه وعلى رسوله" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس جھوٹے دجال نکلیں گے ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ باندھے گا۔
حدیث نمبر: 40357
٤٠٣٥٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (بدر) (١) بن عثمان قال: (أخبرنا) (٢) الشعبي عن رجل عن عبد اللَّه بن مسعود عن رسول اللَّه ﷺ أنه قال (يومًا) (٣): "يكون في آخر الزمان أربع فتن يكون في آخرها (الفناء) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ارشاد فرمایا اخیر زمانے میں چار فتنے ہوں گے ان کے اخیر میں ہلاکت ہوگی۔
حدیث نمبر: 40358
٤٠٣٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: سئل حذيفة: أي الفتنة أشد؟ قال: أن يعرض عليك الخير والشر لا تدري أيهما تتبع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کونسا فتنہ زیادہ سخت ہے انہوں نے فرمایا کہ تمہارے سامنے بھلائی اور برائی لائی جائے اور تم یہ نہ جان سکو کہ دونوں میں سے کس کی پیروی کروں۔
حدیث نمبر: 40359
٤٠٣٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الضحاك عن حذيفة قال: إنا أخوف ما أتخوف عليكم أن (تؤثروا) (١) ما ترون على ما تعلمون، وأن تضلوا وأنتم لا تشعرون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مجھے تمہارے بارے میں سب سے زیادہ اس بات کا خوف ہے کہ تم جو دیکھو اسے اس پر ترجیح دو جو تم جانتے ہو اور یہ کہ تم گمراہ ہوجاؤ اور تم کو اس بات کا شعور تک نہ ہو۔
حدیث نمبر: 40360
٤٠٣٦٠ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن عبد اللَّه بن سعد قال: قال عمر: أخوف ما أتخوف على هذه الأمة قوم يتأولون القرآن على غير تأويله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس امت پر ان لوگوں سے زیادہ خوف ہے جو قرآن کی (صحیح) تفسیر کے علاوہ سے قرآن کی تفسیر کریں گے۔
…