مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40334

باب: یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے

ما ذكر في فتنة الدجال

حدیث نمبر: 40334
٤٠٣٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سماك عن رجل يقال: له نُبيٌ قال: جاء (قس) (١) إلى علي فسجد له (فنهاه) (٢) وقال: اسجد للَّه، قال: فقال: سلوه متى الساعة؟ فقال: لقد سألتموني عن أمر ما يعلمه (جبريل) (٣) ولا ميكائيل، ولكن (إن) (٤) (شئتم) (٥) أنبأتكم بأشياء إذا كانت لم يكن (للساعة) (٦) كبير لبث، ⦗٣٦٢⦘ إذا كانت الألسن لينة والقلوب (نيازك) (٧)، ورغب الناس في الدنيا وظهر البناء على وجه الأرض، واختلف الأخوان فصار هواهما شتى، وبيع حكم اللَّه بيعا (٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سماک بن حرب ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں جن کو نُبی کہا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ ایک پادری حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کو سجدہ کیا انہوں نے ان کو اس سے روکا اور فرمایا اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو راوی نے فرمایا کہ اس نے کہا ان سے پوچھو قیامت کب قائم ہوگی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جسے نہ حضرت جبریل جانتے ہیں اور نہ ہی میکائیل لیکن اگر تم چاہو تو میں تمہیں ایسی اشیاء کے بارے میں بتلاتا ہوں کہ جب وہ ہوں گی تو پھر قیامت میں زیادہ وقت نہیں ہوگا جب زبانیں نرم ہوں گی اور دل نیزوں کی طرح ہوں گے اور لوگ دنیامیں رغبت کریں گے اور عمارتیں زمین پر ظاہر ہوں گی، بھائیوں میں اختلاف ہوجائے گا اور ان کی آراء مختلف ہوں گی، اور اللہ کا حکم بیچا جائے گا۔

حواشی
(١) في [جـ، هـ]: (قيس).
(٢) في [ط، هـ]: (فنهى).
(٣) في [هـ]: (جبرائيل).
(٤) في [أ، ب]: (إذا).
(٥) في [س]: (شيتم).
(٦) في [ط، هـ]: (الساعة).
(٧) في [س، ع]: (ينازل).
(٨) مجهول؛ لجهالة نبي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفتن / حدیث: 40334
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9025، ترقيم محمد عوامة: 38701»