حدیث نمبر: 38557
٣٨٥٥٧ - حدثنا جعفر بن عون عن أبي العميس عن الحسن (بن) (١) سعد عن عبد الرحمن (عن) (٢) عبد اللَّه قال: أول من هاجر من هذه الأمة رجلان من قريش (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے پہلے قریش کے دو آدمیوں نے ہجرت کی۔
حدیث نمبر: 38558
٣٨٥٥٨ - (حدثنا الفضل) (١) حدثنا إبراهيم بن إسماعيل قال: أخبرني يعقوب ابن مُجَمّع عن أبيه قال: أول من رأيته يصلي في نعليه عتبة ابن عويم بن ساعدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعقوب بن مجمع کے والد روایت کرتے ہیں کہ میں نے جوتیوں پر سب سے پہلے عتبہ بن عویم بن ساعدہ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 38559
٣٨٥٥٩ - حدثنا هاشم بن القاسم عن شعبة عن عمرو بن دينار عن عبيد بن عمير قال: أول سورة أنزلت على النبي ﷺ: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 38560
٣٨٥٦٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن دينار قال: سمعت عبيد ابن عمير يقول: أول ما انزل من القرآن: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ ثم ﴿ن﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } نازل ہوئی۔ اور پھر سورة نون نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 38561
٣٨٥٦١ - حدثنا وكيع عن قرة عن أبي رجاء قال: أخذت من أبي موسى ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (١)﴾ وهي أول سورة أنزلت على محمد ﷺ (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد حضرت ابو موسیٰ سے سب سے پہلے { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } سیکھی، یہی پہلی آیت تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 38562
٣٨٥٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: هي أول سورة نزلت: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ ثم ﴿ن﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ ) نازل ہوئی۔ اور پھر سورة نون نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 38563
٣٨٥٦٣ - حدثنا شيخ لنا عن السدي قال: أول من ثَرَدَ الثريد إبراهيم ﵇.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سدی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ثرید ابراہیم نے بنائی۔
حدیث نمبر: 38564
٣٨٥٦٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (أبي) (١) رباح عن مجاهد قال: أول من خضب بالسواد فرعون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے کالا خضاب فرعون نے لگایا۔
حدیث نمبر: 38565
٣٨٥٦٥ - حدثنا عثمان بن (مطر) (١) عن هشام عن قتادة قال: أول مخضوب خضب في الإسلام أبو قُحافة أريه النبي ﷺ ورأسه مثل الثغامة فقال: "غيروه بشيء وجنبوه السواد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اسلام مں ں سب سے پہلے خضاب حضرت ابو قحافہ نے لگایا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سر کو ثغامہ کی طرح دیکھا تو فرمایا کہ اس کو کسی چیز سے بدل لو اور کالے رنگ سے بچو۔
حدیث نمبر: 38566
٣٨٥٦٦ - حدثنا وكيع حدثنا (فطر) (١) قال: سألت مجاهدًا عن إقامة المؤذنين واحدة واحدة، قال: ذاك شيء (استخفته) (٢) الأمراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فطر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے سوال کیا کہ موذنین کا ایک ایک کرکے اقامت کہنا کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس چیز کو امراء نے شروع کرایا ہے۔
حدیث نمبر: 38567
٣٨٥٦٧ - حدثنا وكيع حدثنا شريك عن أبي فزارة عن ميمون بن مهران قال: قلت لابن عمر: من أول من سماها العتمة؟ قال: الشيطان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ سب سے پہلے عتمہ کا نام کس نے دیا آپ نے فرمایا کہ شیطان نے۔
حدیث نمبر: 38568
٣٨٥٦٨ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) عن إبراهيم بن (إسماعيل) (٢) بن مجمع عن يعقوب ابن مجمع عن أبيه مجمع بن (يزيد) (٣) قال: أول من رأيته يصلي في النعلين عتبة بن عويم بن ساعدة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجمع بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلے جوتیوں پر عتبہ بن عویم بن ساعدہ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 38569
٣٨٥٦٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن الحسن قال: إن أول من (أبدا) (١) الهبة: عثمان بن عفان، وأول من سأل الطالب (البينة) (٢) أن ⦗١٤٢⦘ غريمه مات ودينه عليه: عثمان بن عفان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ہبہ حضرت عثمان بن عفان نے شروع کیا۔ سب سے پہلے مقروض کے مرنے کے بعدقرض کے طالب کے لئے گواہی حضرت عثمان بن عفان نے طلب کی۔
حدیث نمبر: 38570
٣٨٥٧٠ - حدثنا مالك قال: حدثنا مسعود بن سعد عن أبي إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: أول من جمع الناس على الصلاة في رمضان عمر بن الخطاب ﵁ (١) جمعهم على أبي بن كعب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رمضان میں نمازوں کو حضرت عمر بن خطاب نے جمع کیا۔ آپ نے لوگوں کو حضرت ابی بن کعب پر جمع فرمایا۔
حدیث نمبر: 38571
٣٨٥٧١ - حدثنا مالك (١) (حدثنا) (٢) مسعود بن سعد عن (مجالد) (٣) عن الشعبي قال: أول العرب كتب -يعني بالعربية- حرب بن أمية بن عبد شمس، قيل: (ممن) (٤) تعلم ذلك؟ قال: من أهل الحيرة، قال: (ممن) (٥) تعلم أهل الحيرة؟ قال: (من) (٦) أهل الأنبار (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عربوں میں سے سب سے پہلے حرب بن امیہ بن عبد شمس نے لکھا۔ ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے لکھنا کہاں سے سیکھا ؟ آپ نے فرمایا کہ اہل حیرہ سے۔ سوال ہوا کہ اہل حیرہ نے لکھنا کہاں سے سیکھا ؟ فرمایا اہل انبار سے۔
حدیث نمبر: 38572
٣٨٥٧٢ - حدثنا الفضل حدثنا رباح بن (أبي) (١) معروف عن عطاء قال: (طاف) (٢) الحارث (بن عبد اللَّه) (٣) بن أبي ربيعة مع (عبد الملك) (٤) بن مروان حتى ⦗١٤٣⦘ إذا كان في الطواف السابع (دنا) (٥) إلى البيت يلتزمه فأخذ الحارث بيده، فالتفت إليه فقال: مالك يا (حارث) (٦)؟ قال: يا أمير المؤمنين، تدري من أول من فعل هذا؟ عجوز من عجائز قومك، قال: فكفَّ ولم (يلتزمه) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حارث بن عبد اللہ بن ابی ربیعہ نے عبد الملک بن مروان کے ساتھ طواف کیا جب وہ ساتویں چکر میں تھے تو بیت اللہ کے قریب ہوکر اس سے چمٹ گئے۔ حارث نے انہیں اپنے ہاتھ سے پکڑا تو عبد الملک بن مروان نے کہا کہ اے حارث کیا بات ہوئی ؟ انہوں نے کہا کہ اے امیر المومنین ! آپ جانتے ہیں کہ ایسا سب سے پہلے کس نے کیا تھا ؟ آپ کی قوم کی بوڑھی نے۔ پھر عبد الملک بن مروان پیچھے ہٹ گئے اور کعبہ سے نہ چمٹے۔
حدیث نمبر: 38573
٣٨٥٧٣ - حدثنا الفضل عن سفيان عن فراس عن الشعبي عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: أول كلمة قالها إبراهيم ﵇ حين طرح في النار: حسبي اللَّه ونعم الوكيل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم کو جب آگ میں پھینکا گیا تو سب سے پہلے انہوں نے یہ جملہ کہا کہ اللہ میرے لئے کافی ہے اور بہترین کارساز ہے۔
حدیث نمبر: 38574
٣٨٥٧٤ - حدثنا الفضل أخبرنا الحارث بن زياد قال: سمعت عطاء قال: أول جبل جعل على الأرض أبو قبيس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زمین پر سب سے پہلا پہاڑ جبل ابی قبیس بنایا گیا۔
حدیث نمبر: 38575
٣٨٥٧٥ - (حدثنا الفضل) (١) حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم قال: قال المغيرة بن شعبة: إن أول يوم عرفت فيه رسول اللَّه ﷺ أني (٢) أمشي مع أبي جهل بمكة، فلقينا رسول اللَّه ﷺ فقال له: "يا أبا الحكم، هلم إلى اللَّه وإلى رسوله وإلى كتابه أدعوك إلى اللَّه"، فقال: يا محمد، ما أنت بمنته عن سب آلهتنا، هل تريد إلا أن نشهد أن قد بلغت، فنحن نشهد أن قد بلغت، قال: فانصرف عنه رسول اللَّه ﷺ فأقبل علي فقال: واللَّه إني لأعلم أن ما يقول حق، ولكن بني قصي قالوا: فينا ⦗١٤٤⦘ الحجابة، فقلنا: نعم، (ثم قالوا: فينا القرى، فقلنا: نعم) (٣)، ثم قالوا: فينا الندوة، فقلنا: نعم، ثم قالوا: فينا السقاية، فقلنا: نعم، ثم أطعموا وأطعمنا حتى إذا تحاكت الركب قالوا: منا نبي واللَّه لا أفعل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں نے اس وقت پہچانا جب میں مکہ میں ابو جہل کے ساتھ چل رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ملے اور آپ نے ابو جہل سے کہا کہ اے ابو الحکم ! اللہ کی طرف آؤ، اللہ کے رسول کی طرف آؤ اور اللہ کی کتاب کی طرف آؤ، میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ اس نے جواب دیا اے محمد ! تم ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے ہو۔ اگر تم اس بات کی گواہی چاہتے ہو کہ تم نے پیغام پہنچادیا تو ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تم نے پیغام پہنچا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے گئے تو ابوجہل میری طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ خدا کی قسم ! میں جانتا ہوں کہ جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں وہ حق سچ ہے لیکن بنو قصی والوں نے کہا کہ ہم میں کعبہ کی دربانی ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کی مہمانی ہے۔ ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں سرداروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کو پانی پلانے کا اعزاز ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے بھی کھلایا اور ہم نے بھی کھلایا اور اب جب لوگوں کی آمدورفت بڑھ گئی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم میں نبی ہے۔ خدا کی قسم ہم ہرگز اس کو نہیں مانیں گے۔
حدیث نمبر: 38576
٣٨٥٧٦ - حدثنا الفضل حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "قد عرفت أول الناس بحر (البحائر) (١) رجل من بني مدلج كانت له (ناقتان) (٢) فجدع آذانهما وحرم (ألبانهما) (٣) وظهورهما، ولقد رأيته وإياهما (في النار) (٤) تخبطانه (بأخفافهما) (٥)، (وتقضمانه) (٦) بأفواههما، ولقد عرفت أول الناس (سيب) (٧) السوائب ونصب النصب وغير عهد إبراهيم: عمرو بن لحي، ولقد رأيته يجر قصبه في النار يؤذي أهل النار جر قصبه" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اس شخص کو جانتا ہوں جس نے سب سے پہلے بحیرہ جانور (بتوں کے نام پر چڑھاوے کے لئے مخصوص کیا جانے والا جانور) بنایا وہ بنو مدلج کا ایک آدمی تھا جس کی دو اونٹنیاں تھیں، اس نے ان دونوں کے کان کاٹے اور ان کے دودھ کو اور ان پر سواری کو حرام قرار دیا۔ میں اس شخص کو اور اس کی اونٹنیوں کو جہنم میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اسے اپنے پاؤں سے کچل رہی ہیں اور اپنے منہ سے اسے کاٹ رہی ہیں۔ میں اس شخص کو بھی جانتا ہوں جس نے سائبہ جانور بنائے اور بتوں کے حصے مقرر کئے اور ابراہیم کی شریعت کو بدل دیا۔ وہ عمرو بن لحی تھا۔ میں اس کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جہنم میں اپنے بانس کو کھینچ رہا ہے اور اس کی وجہ سے اہل جہنم کو تکلیف ہورہی ہے۔
حدیث نمبر: 38577
٣٨٥٧٧ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن قيس عن جرير أنه قال: أول الأرض خرابا: يسراها، ثم تتبعها يمناها، والمحشر هاهنا وأنا بالأثر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ پہلے زمین کا دایاں حصہ ویران ہوگا پھر زمین کا بایاں حصہ ویران ہوگا۔ اور میدان محشر یہاں ہوگا اور ہم اثر پر ہیں۔
حدیث نمبر: 38578
٣٨٥٧٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي الحارث التيمي عن أبي ماجد الحنفي قال: كنت قاعدًا عند عبد اللَّه فأنشأ يحدثنا أن أول من قطع في الإسلام أو من المسلمين (رجل من الأنصار) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ماجد حنفی کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے پاس بیٹھا تھا کہ انہوں نے بیان کرنا شروع کیا کہ اسلام یا مسلمانوں میں سب سے پہلے انصار کے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا گیا۔
حدیث نمبر: 38579
٣٨٥٧٩ - حدثنا شريك عن أبي فزارة عن ميمون عن ابن عمر قال: أول من سماها العتمة الشيطان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عتمہ نام شیطان نے رکھا۔
حدیث نمبر: 38580
٣٨٥٨٠ - حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل قال: قال عبد اللَّه: أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما تفقدون منه الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ دین میں سب سے پہلے امانت کا خاتمہ ہوگا اور سب سے آخر میں نما زکا۔
حدیث نمبر: 38581
٣٨٥٨١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن جامع بن شداد عن أبيه قال: أول كلام تكلم به عمر أن قال: اللهم إني ضعيف فقدني، وإني شديد فليني، وإني بخيل فسخني (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے سب سے پہلے یہ بات فرمائی کہ اے اللہ ! مں خ کمزور ہوں مجھے قوت عطا فرما میں سخت ہوں مجھے نرم کردے میں بخیل ہوں مجھے سخی کردے۔
حدیث نمبر: 38582
٣٨٥٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن زياد بن (حدير) (١) قال: أنا أول من عشّر في الإسلام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن حدیر کہتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے عشر دینے والا میں ہوں۔
حدیث نمبر: 38583
٣٨٥٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزهري قال: (أول) (١) من قطع الرجل أبو بكر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلے چور کے ہاتھ حضرت ابوبکر نے کٹوائے۔
حدیث نمبر: 38584
٣٨٥٨٤ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا عبد الجبار بن عباس عن عثمان الأعمش عن علي بن ربيعة أو عن حصين أخيه (أحدهما) (١) عن الآخر قال: ذكر سلمان خروج بعض أمهات المؤمنين فقال: إنه لفي كتاب اللَّه الأول أو في الزبور الأول (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمان نے بعض امہات المومنین کے خروج کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ یہ اللہ کی کتاب زبور میں تھا۔
حدیث نمبر: 38585
٣٨٥٨٥ - [حدثنا يحيى بن آدم حدثنا زهير عن أبي إسحاق عن مرة عن عبد اللَّه قال: من أراد علما (فليثر) (١) القرآن فإن فيه خير الأولين والآخرين] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن سیکھنا چاہتا ہو وہ قرآن سیکھے، کیونکہ اس میں اولین وآخرین کی خبریں ہیں۔
حدیث نمبر: 38586
٣٨٥٨٦ - حدثنا (١) ابن آدم (عن) (٢) زهير عن أبي إسحاق عن مصعب (بن) (٣) سعد أن عمر ﵀ أول من فرض الأعطية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ سالانہ وظیفے سب سے پہلے حضرت عمر نے مقرر فرمائے۔
حدیث نمبر: 38587
٣٨٥٨٧ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن أبي إدريس أن دانيال أول من فرق بين الشهود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ادریس کہتے ہیں کہ سب سے پہلے گواہوں میں تفریق کرنے والے حضرت دانیال ہیں۔
حدیث نمبر: 38588
٣٨٥٨٨ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: أول من عرف بالبصرة ابن عباس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بصرہ کا تعارف کرانے والے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔
حدیث نمبر: 38589
٣٨٥٨٩ - حدثنا حماد بن مسعدة وابن يمان عن معمر عن الزهري قال: أول من (قرأها) (١) (ملك) (٢) مروان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے لفظ ” ملک “ پڑھنے والا مروان ہے۔
حدیث نمبر: 38590
٣٨٥٩٠ - حدثنا إسحاق بن منصور حدثنا أبو كدينة عن أبي إسحاق عن يحيى ابن وثاب قال: أول من جلس على المنبر في العيدين وأذن فيهما زياد الذي يقال: له ابن أبي سفيان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن وثاب کہتے ہیں کہ عیدین میں سب سے پہلے منبر پر بیٹھنے والا اور ان پر اذان دینے والا زیاد ہے جسے ابن ابی سفیان کہا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 38591
٣٨٥٩١ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن أبي إسحاق أن رجلًا حدثه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أول لواء يقرع باب الجنة لوائي وإن أول من يؤذن له في الشفاعة أنا ولا فخر" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میرا پرچم جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔ سب سے پہلے قیامت کے دن مجھے شفاعت کی اجازت دی جائے گی اور اس بات پر کوئی فخر نہیں۔
حدیث نمبر: 38592
٣٨٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن المختار قال: قال أنس: قال النبي ﷺ: "أنا أول شفيع في الجنة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں جنت کا پہلا سفارشی ہوں۔
حدیث نمبر: 38593
٣٨٥٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زرارة بن أوفى حدثنا عبد اللَّه بن ⦗١٤٨⦘ سلام قال: لما قدم رسول اللَّه ﷺ المدينة (انجفل) (١) الناس قبله وقيل: قدم رسول اللَّه ﷺ ثلاثًا، فجئت في الناس لأنظر إليه، فلما تبينت وجهه عرفت أن وجهه ليس بوجه كذاب، فكان أول شيء سمعته يتكلم به أن قال: "يا أيها الناس أفشوا السلام، وأطعموا الطعام، وصلوا الأرحام، وصلوا والناس نيام، تدخلوا الجنة بسلام" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف دوڑ پڑے۔ میں بھی لوگوں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔ جب میں نے آپ کے چہرے پر غور کیا تو یہ چہرہ دیکھ کر جان لیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہر ہ ہو ہی نہیں سکتا۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے پہلے یہ کہتے ہوئے سنا ” اے لوگو ! سلام پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو اور جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔
حدیث نمبر: 38594
٣٨٥٩٤ - حدثنا معاوية بن هشام حدثنا سفيان عن المختار عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أنا أول من يقرع باب الجنة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔
حدیث نمبر: 38595
٣٨٥٩٥ - حدثنا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن الزهري عن يحيى (عن) (١) أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أنا سيد ولد آدم، وأول من تنشق عنه الأرض، وأول شافع وأول مشفع" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اولادِ آدم کا سردار ہوں، سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی، میں سب سے پہلے سفارش کرنے والا ہوں اور سب سے پہلے میری سفارش قبول کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 38596
٣٨٥٩٦ - حدثنا الفضل حدثنا (١) الوليد بن جميع (قال) (٢): (حدثتني) (٣) جدتي عن أم ورقة (ابنة) (٤) عبد اللَّه بن الحارث الأنصاري أن غلاما لها وجارية غماها وقتلاها في إمارة عمر، وإنهما هربا، فأتي بهما عمر فصلبهما فكانا أول مصلوبين بالمدينة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن جمیع کہتے ہیں کہ میری دادی نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت ورقہ بنت عبد اللہ بن حارث کے ایک غلام اور ان کی ایک باندی نے مل کر انہیں قتل کیا اور بھاگ گئے۔ پھر انہیں پکڑ کر حضرت عمر کے پاس لایا گیا تو آپ نے ان دونوں کو سولی پر چڑھا دیا۔ مدینہ میں ان دونوں کو سب سے پہلے سولی پر چڑھایا گیا۔
…