٣٨٨٠١ - حدثنا أبو عبد الرحمن (بقي) (١) (٢) بن مخلد قال: حدثنا عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة قال: حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن سماك عن جابر بن سمرة أن النبي ﷺ رجم يهوديًا ويهودية (٣).
٣٨٨٠٢ - حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن البراء ابن عازب أن رسول اللَّه ﷺ رجم يهوديًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی کو سنگسار (کرنے کا حکم) فرمایا۔
٣٨٨٠٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (مجالد) (١) عن عامر عن جابر بن عبد اللَّه أن النبي ﷺ رجم يهوديًا ويهودية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی مر د اور ایک یہودیہ عورت کو سنگسار (کرنے کا حکم) فرمایا۔
٣٨٨٠٤ - حدثنا ابن نمير حدثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ رجم يهوديين أنا فيمن رجمهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو یہودیوں کو سنگسار (کرنے کا حکم) فرمایا اور میں نے ان یہودیوں پر سنگ باری کی۔
٣٨٨٠٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي أن النبي ﷺ رجم يهوديًا ويهودية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک یہودی مرد اور یک یہودیہ عورت کو سنگسار (کرنے کا حکم) فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا یہ قول ذکر کیا جاتا ہے کہ : یہودی مرد و عورت پر سنگساری کا حکم نہیں۔