٣٨٥٩٣ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زرارة بن أوفى حدثنا عبد اللَّه بن ⦗١٤٨⦘ سلام قال: لما قدم رسول اللَّه ﷺ المدينة (انجفل) (١) الناس قبله وقيل: قدم رسول اللَّه ﷺ ثلاثًا، فجئت في الناس لأنظر إليه، فلما تبينت وجهه عرفت أن وجهه ليس بوجه كذاب، فكان أول شيء سمعته يتكلم به أن قال: "يا أيها الناس أفشوا السلام، وأطعموا الطعام، وصلوا الأرحام، وصلوا والناس نيام، تدخلوا الجنة بسلام" (٢).حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ آپ کی طرف دوڑ پڑے اور تین بار کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے آئے۔ میں بھی لوگوں کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھنے کے لئے حاضر ہوا۔ جب میں نے آپ کے چہرے پر غور کیا تو یہ چہرہ دیکھ کر جان لیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہر ہ ہو ہی نہیں سکتا۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے پہلے یہ کہتے ہوئے سنا ” اے لوگو ! سلام پھیلاؤ، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو، جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو اور تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔“