کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ کوئی شخص یوں کہے: میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ مجھے آگے بڑھائیں گے
٣٥٨٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا نافع بن عمر عن رجل عن سالم بن عبد اللَّه في الرجل يقول: أسابقك على أن (ترد) (١) علي: فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص کسی کو یوں کہے کہ : میں اس شرط پر مقابلہ کروں گا کہ آپ میری طرف لٹائیں گے۔ (انعام وغیرہ)
٣٥٨٤٣ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن أنه كره أن يقول: أسابقك على أن تسبقني.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ یوں کہا جائے کہ میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھے آ گے بڑھائیں۔
٣٥٨٤٤ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يقول أحدهم لصاحبه: أسبقك على أن تسبقني، فإن سبقتك فهو لي، وإلا كان عليك، وهو القمار.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام j اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے سے یوں کہے کہ : میں اس شرط پر مسابقہ کروں گا کہ آپ مجھے آ گے بڑھائیں گے، پھر اگر میں آپ سے آگے نکل گیا تو وہ انعام میرے لیے ہوگا وگر نہ آپ پر ہوگا فرماتے ہیں یہ جوا ہے۔