کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس غلام کا بیان جس نے آزاد پر تہمت لگائی اسے کتنے کوڑے مارے جائیں گے؟
٣٠٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مخلد بن يزيد عن ابن جريج عن عمر بن عطاء بن أبي (الخوار) (١) عن عكرمة مولى (ابن) (٢) عباس (عن ابن عباس) (٣) في المملوك يقذف الحر، قال: يجلد أربعين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے غلام کے بارے میں مروی ہے جس نے آزاد پر تہمت لگائی ہو، آپ نے فرمایا : اسے چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن إسحاق بن أبي فروة عن مكحول وعطاء أن عمر وعليًا كانا (يضربان) (١) العبد (يقذف الحر أربعين) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات اس غلام کو چالیس کوڑے مارتے تھے جو آزاد پر تہمت لگادے۔
٣٠٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (١) بن سليمان عن سفيان عن عبد اللَّه بن ذكوان عن عبد اللَّه بن عامر بن ربيعة قال: كان أبو بكر الصديق وعمر بن الخطاب وعثمان بن عفان لا يجلدون العبد في القذف إلا أربعين، ثم رأيتهم يزيدون على ذلك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عثمان بن عفان یہ سب حضرات غلا م کو تہمت لگانے میں کوڑے نہیں مارتے تھے مگر چالیس پھر میں نے ان حضرات کو دیکھا انہوں نے اس پر زیادتی فرما دی۔
٣٠٠٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مطرف عن الشعبي قال: يضرب أربعين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطہر فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة (عن سعيد) (١) عن أبي معشر عن إبراهيم قال: يضرب أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اسے چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن علي قال: يضرب أربعين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اس غلام کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠٠٩٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن مثله] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن بصری سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
٣٠١٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: يضرب أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اسے چالس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠١٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حنظلة عن القاسم قال: يضرب أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے ارشاد فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سعيد) (١) بن حسان عن مجاهد قال: أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن حسان فرماتے ہیں حضرت مجاھد نے ارشاد فرمایا : چالیس کوڑے ہے۔
٣٠١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) داود عن جرير عن قيس بن سعد عن طاوس قال: يضرب أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : اس غلام کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا فقالا: يضرب أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے پوچھا ؟ تو ان دونوں نے فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔
٣٠١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن محمد بن راشد عن مكحول قال: يضرب أربعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے۔