کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: وہ عورت جو زنا سے حاملہ ہوگئی
❮
❯
٢٩٩٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر في امرأة (حبلت) (١) من الزنى، فحبست لتضع ما في بطنها ثم ترجم، فدخل عليها رجل فقتلها، قال: قال عامر: لا أعلم فيها شيئًا غير أن الولد (إلى السلطان) (٢) يحكم فيه ما شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر سے ایسی عورت کے بارے میں مروی ہے جو زنا سے حاملہ ہوگئی، پس اس کو قید کرلیا گیا تا کہ وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ کو جن دے پھر اس کو رجم کردیا جائے گا اس عورت کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے اس عورت کو قتل کردیا۔ حضرت عامر نے فرمایا : میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا سوائے اس بات کے کہ وہ بچہ بادشاہ کے حوالہ ہوگا وہ جو چاہے اس کے بارے میں فیصلہ کردے اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے کوئی بھی اس عورت کا زیادہ حقدار نہیں ان میں بعض بعض میں سے ہیں اور حضرت حماد نے فرمایا : بچہ میں ایک غلام یا باندی لازم ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29924
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29924، ترقيم محمد عوامة 28650)
٢٩٩٢٥ - قال: وحدثني حماد عن إبراهيم قال: ليس أحد من المسلمين (بأحق) (١) بها بعضهم من بعض.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29925
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29925، ترقيم محمد عوامة ---)
٢٩٩٢٦ - وقال حماد: في الولد غرة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29926
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29926، ترقيم محمد عوامة ---)