٢٨٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وعلي وعبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: قيمته بالغة ما بلغت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ اس کی قیمت دینی ہوگی جتنی بھی ہو۔
٢٨٩٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر وسوادة بن زياد عن عمر بن عبد العزيز قال: قيمته يوم يصاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ غلام نے جس دن اس کو مارا ہے اس دن کی اس کی قیمت دیکھی جائے گی۔
٢٨٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبيد اللَّه بن عمر عن أيوب بن موسى عن عطاء ومكحول وابن شهاب (قالوا) (١): قيمته يوم يصاب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور مکحول اور ابن شہاب فرماتے ہیں کہ اس کی اس دن کہ جس دن مرا ہے کی قیمت لگائی جائے گی۔
٢٨٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن وابن سيرين أنهما قالا: قيمته يوم يصاب بالغة ما بلغت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وفات کے دن کی قیمت لگائی جائے گی۔ جہاں تک بھی پہنچے۔
٢٨٩٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معمر) (١) عن حجاج عن مكحول قال: قيمته يوم يصاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اس کی وفات کے دن کی قیمت لگائی جائے گی۔
٢٨٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا: قيمته يوم يصاب بالغة ما بلغت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ اس غلام کی وفات کے دن کی قیمت لگائی جائے گی چاہے جتنی بھی ہو۔
٢٨٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عبد الكريم عن علي وعبد اللَّه وشريح قالوا: ثمنه وإن (خلّف) (١) دية (الحر) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ اور حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اس کی قیمت ہی ادا کرنی ہوگی اگرچہ آزاد کی قیمت کے برابر ہی کیوں نہ ہوجائے۔
٢٨٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر (عن) (١) ابن عون عن محمد قال: هو مال ما بلغ.
مولانا محمد اویس سرور
محمد کا ارشاد ہے کہ اس کی دیت مال ہے چاہے جتنا بھی ہوجائے۔
٢٨٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن ليث عن عطاء قال: يبلغ ما بلغ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جہاں تک بھی قیمت پہنچتی ہے پہنچ جائے۔