٢٨٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل عمر عن النبي ﷺ قال: "في الذكر الدية" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد اٰل عمر کے آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ عضو تناسل میں دیت ہے۔
٢٨٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: في الذكر الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ عضو تناسل میں دیت ہے۔
٢٨٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: في الذكر الدية أخماسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کا ارشاد ہے کہ عضو تناسل میں دیت پانچ حصوں میں ہوگی۔
٢٨٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: في الذكر الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ عضو تناسل میں دیت ہے۔
٢٨٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن عبيدة عن إبراهيم عن عمر قال: في الذكر الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کا ارشاد ہے کہ عضو تناسل میں دیت ہے۔
٢٨٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الذكر الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے فرمایا ہے کہ عضو تناسل میں دیت ہے۔
٢٨٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن الزهري أن النبي ﷺ (١) قضى في الذكر الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عضو تناسل میں دیت کا فیصلہ فرمایا ہے۔
٢٨٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج (عن عطاء) (١) قال: قلت (له) (٢): استؤصل الذكر، قال: الدية، (قلت) (٣): أرأيت إن أصيبت الحشفة ثم (أصيب) (٤) شيء مما بقي؟ قال: جرح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج ، عطاء سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے ان سے سوال کیا کہ اگر عضو تناسل جڑ سے اکھڑ جائے تو ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس میں دیت ہے۔ پھر میں نے سوال کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر حشفہ کٹ گیا پھر اس کے بقیہ حصہ سے کچھ کٹ گیا ؟ تو انہوں نے جواب دیا زخم کی دیت ہوگی۔
٢٨٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: في الذكر الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عضو تناسل میں دیت ہے۔
٢٨٨٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن بن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قضى أبو بكر في (ذكر) (١) الرجل بديته مائة من الإبل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب ارشاد فرماتے ہیں کہ ابوبکر نے آدی کے عضو تناسل میں دیت یعنی سو اونٹ کا فیصلہ فرمایا ہے۔