٢٨٥٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب: في الحاجبين إذا اجتيحا: الدية، وفي أحدهما نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کا ارشاد ہے کہ جب دونوں ابروئیں جڑ سے اکھڑ جائیں تو اس میں دیت ہے اور اگر ایک اکھڑ جائے تو اس میں آدھی دیت ہے۔
٢٨٥٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش وابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي قال: في الحاجبين الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نے فرمایا ہے کہ دونوں ابروؤں میں دیت ہے۔
٢٨٥٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: في الحاجبين الدية، وفي أحدهما نصف الدية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن نے فرمایا کہ دونوں ابروؤں میں دیت (کاملہ) اور ایک میں آدھی دیت ہے۔
٢٨٥٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو بن شعيب قال: قضى أبو بكر في الحاجب إذا أصيب حتى يذهب شعره بموضحتين: عشر من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب نے فرمایا ہے کہ ابوبکر نے ابرو کے بارے میں جس کو زخم پہنچا حتیٰ کہ دونوں ہڈیاں واضح ہوگئیں تھیں دس اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
٢٨٥٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن مكحول عن زيد بن ثابت قال: في الحاجبين ثلثا الدية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت نے فرمایا ہے کہ دونوں ابروؤں میں دیت کا تیسرا حصہ ہے۔
٢٨٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن (الحجاج) (١) عن الحكم عن إبراهيم قال: في كل (شيئين) (٢) من الرجل والمرأة الدية: اليدين والحاجبين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ آدمی اور عورت کے ہر جوڑے جوڑے والے اعضا میں دیت ہوگی، یعنی ہاتھ اور ابروئیں وغیرہ اور شعبی نے فرمایا ہے کہ ہر جوڑے والے اعضاء میں دیت ہے۔
٢٨٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد الكريم بن أبي المخارق أنه بلغه عن بعض أصحاب النبي ﷺ (أن) (١) (في الحاجب) (٢) (يتحصحص) (٣) شعره (أنه) (٤) فيه كله الربع، وفيما ذهب منه فبحساب (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جرویج کا ارشاد ہے کہ مجھے عبدالکریم بن ابی المخارق نے بتایا ہے کہ ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی نے یہ بات بتائی ہے کہ ابرو کے بال جھڑگئے ہوں تو اس پور ی ابرو میں تو دیت کا چوتھائی ہے اور جس میں ابرو میں کچھ جھڑ چکے ہوں تو اسکے حسا ب سے دیت دینا ہوگی۔
٢٨٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: (١) كان يقال: ما كان من اثنين من (الإنسان) (٢) الدية، وفي كل واحد منهما نصف الدية، وما كان من واحد ففيه الدية.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے فرمایا کہ یوں کہا جاتا تھا کہ انسان کے جو اعضاء جوڑے والے ہیں ان میں دیت ہے اور ان میں سے ایک میں آدھی دیت ہے اور جو اعضاء اکیلے ہیں ان میں (پوری) دیت ہے۔