٢٨٤٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن أبي حمزة الأسدي قال: شهدت شريحًا قضى في موضحة بخمسمائة درهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ اسدی کا ارشاد ہے کہ میں شریح کے پاس حاضر ہوا انہوں نے ایسے سر کے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی ظاہر ہو، پانچ سو درہم کا فیصلہ کیا۔
٢٨٤٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان (عن) (١) حكيم ابن الديلم قال: (أتيت) (٢) شريحًا (٣) في موضحة (فقضى) (٤) فيها بخمس قلائص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن الدیلم کا ارشاد ہے کہ میں شریح کے پاس سر اور چہرہ کے ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی نظر آرہی ہو مقدمہ لے کر آیا تو انہوں نے اس میں پانچ جوان اونٹوں کا فیصلہ کیا۔
٢٨٤٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن سفيان (بن) (١) حسين عن (شيبة) (٢) بن مساور عن عمر بن عبد العزيز أن رسول اللَّه ﷺ قضى في الموضحة (بخمس) (٣) من الإبل، ولم يقض فيما سوى ذلك (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہرہ کے ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی ظاہر ہو پانچ اونٹوں کا فیصلہ کیا، اور اس کے علاوہ کسی اور چیز میں یہ فیصلہ نہیں کیا۔
٢٨٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن (مطر) (١) عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول اللَّه ﷺ قضى في الموضحة (خمسًا خمسًا) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر کے ایسے زخم کے بارے میں کہ جس میں ہڈی نظر آئے پانچ پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
٢٨٤٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن مكحول أن رسول اللَّه ﷺ قضى في الموضحة فصاعدًا، فجعل في الموضحة خمسًا من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول سے مروی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر اور چہرہ کے ہڈی ظاہر ہونے والے زخم اور اس سے زیادہ زخم کے بارے میں فیصلہ فرمایا تو ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹوں کا فیصلہ فرمایا۔
٢٨٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن الشعبى عن علي وعبد اللَّه قالا: في الموضحة خمس من الإبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ نے فرمایا کہ سر اور چہرہ کے ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٤٩٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: في الموضحة خمس من الإبل] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ سر اور چہرے کا ایسا زخم کہ جس میں ہڈی ظاہر ہو اس میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٤٩٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عمرو بن ميمون عن عمر بن عبد العزيز قال: فيها خمس من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ اس میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٤٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: في الموضحة خمس فرائض] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ ہڈی کے ظاہر ہونے والے سر اور چہرے کے زخم میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٤٩٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: فيها خمس من الإبل] (١)، أو عدل ذلك من الذهب والورق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ سر اور چہرہ کے ہڈی ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹ یا ان کے برابر سونا یا چاندی ہے۔
٢٨٤٩٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن عبد الملك بن أبي (غنية) (٢) عن أبيه عن الحكم وحماد قالا: في الموضحة خمس من الإبل] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حماد کا ارشاد ہے کہ سر اور چہرہ کے ہڈی کے ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه قال: في الموضحة خمس من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سر اور چہرہ کے ہڈی ظاہر ہونے والے زخم میں پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ (١) قال: "في الموضحة خمس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سر اور چہرہ کا وہ زخم کہ جس میں ہڈی ظاہر ہوجائے پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عكرمة بن خالد عن رجل من آل عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في الموضحة خمس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
آل عمر کے آدمیوں میں سے کسی کا ارشاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سر اور چہرہ کے ایسے زخم کہ جس میں ہڈی واضح ہوجائے پانچ اونٹ ہیں۔
٢٨٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد قال: كتب عمر بن عبد العزيز: أن لا يزاد في الموضحة على خمسين دينارًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدالعزیز نے خط لکھا کہ ہڈی نظر آنے والے زخم میں پچاس دینار سے زیادہ دیت نہ رکھی جائے۔ خالد نے فرمایا کہ عمر بن عبدالعزیز کی اس سے مراد چہرے میں ہڈی نظر آنے والا زخم تھا۔
٢٨٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: في الموضحة خمس من الإبل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء کا ارشاد ہے کہ ایسا چہرے اور سر کا زخم کہ جس میں ہڈی نظر آجائے پانچ اونٹ ہیں۔