٢٨٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال) (١): حدثنا سفيان عن جابر عن أبي عازب عن النعمان بن بشير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كل شيء خطأ إلا السيف، ولكل خطأ أرش" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بشیر کا ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تلوار کے علاوہ باقی تمام چیزیں خطا ہں ر اور ہر خطا پر تاوان ہے۔
٢٨٤٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: الخطأ أن تريد شيئًا فتصيب غيره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے فرمایا کہ ” خطا “ یہ ہے کہ تو کسی ایک چیز کو مارنے کا ارادہ رکھتا ہو اور (غلطی سے) کسی دوسری چیز کو مارڈالے۔
٢٨٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (مغيرة عن) (١) إبراهيم قال: الخطأ أن تصيب الإنسان ولا تريده، فذلك على العاقلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کا ارشاد ہے کہ ” خطا “ یہ ہے کہ تو کسی انسان کو مار ڈالے حالانکہ تیرا اس کو مارنے کا ارادہ نہ ہو، پس یہ تاوان رشتہ داروں پر ہوگا۔