کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
٢٨٣٦٢ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت أبا إسحاق يحدث قال: كان عبد اللَّه يكره أن يبزق الرجل عن يمينه في غير صلاة، فقال (له) (١) أبان: عمن؟ (فقال) (٢): عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی نماز کے علاوہ میں بھی دائیں طرف تھوک پھینکے۔ حضرت ابان نے راوی سے پوچھا : آپ نے کس سے نقل کیا : انہوں نے فرمایا : حضرت عبد الرحمن بن یزید سے انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے۔
٢٨٣٦٣ - حدثنا حفص عن ابن عون قال: كان ابن سيرين له باب عن يساره مسدود، وكان يلتفت إليه فيبزق فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کے بائیں جانب ایک بند دروازہ تھا۔ آپ وہاں جا کر اس جگہ تھوکا کرتے تھے۔
٢٨٣٦٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن (مسعر) (١) عن سعد بن إبراهيم قال: سمعته يقول: من عقل الرجل موضع بزاقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابراہیم نے ارشاد فرمایا : آدمی کی عقلمندی میں ہے کہ وہ کس جگہ تھوکتا ہے۔
٢٨٣٦٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان عبد اللَّه جالسًا مستقبل القبلة، (فأراد) (١) أن يبزق عن شماله، وكان مشغولًا فكره أن يبزق عن يمينه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قبلہ رخ ہو کر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے اپنے بائیں جانب تھوکنے کا ارادہ کیا تو وہ جگہ بھری ہوئی تھی۔ پس آپ نے دائیں جانب تھوکنے کو مکروہ سمجھا۔
٢٨٣٦٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن حميد بن هلال أن معاذًا تفل ذات يوم عن يمينه ثم قال: هاه، ما صنعت هذا منذ صحبت النبي ﷺ أو قال: (منذ) (١) أسلمت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ایک دن اپنے دائیں جانب تھوک دیا پھر فرمایا : آہ افسوس ! جب سے مں ی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں آیا ہوں یا فرمایا : جب سے اسلام لایا ہوں، میں نے ایسا نہیں کیا۔
٢٨٣٦٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا أبو هلال (عن حميد بن هلال) (١) قال: بزق أبو بكر وتفل عن يمينه في مرضة مرضها، فقال: ما فعلته إلا مرة -أو قال: غير هذه المرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے اپنے مرض الوفات میں دائیں طرف تھوک دیا۔ اور فرمایا : میں نے ایسا کبھی نہیں کیا مگر صرف ایک مرتبہ یا یوں فرمایا : میں نے ایک مرتبہ کے علاوہ ایسا کبھی نہیں کیا۔