مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28367
باب: اس آدمی کا بیان جو نماز کے علاوہ میں دائیں طرف تھوکتا ہو، اور کیسے تھوکا جائے
(في) الرجل يبزق عن يمينه في غير صلاة، وكيف يبزق؟
حدیث نمبر: 28367
٢٨٣٦٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا أبو هلال (عن حميد بن هلال) (١) قال: بزق أبو بكر وتفل عن يمينه في مرضة مرضها، فقال: ما فعلته إلا مرة -أو قال: غير هذه المرة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے اپنی ایک بیماری میں دائیں طرف تھوک دیا۔ اور فرمایا : میں نے ایسا کبھی نہیں کیا مگر صرف ایک مرتبہ یا یوں فرمایا : میں نے اس مرتبہ کے علاوہ ایسا کبھی نہیں کیا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) منقطع؛ حميد بن هلال لم يدرك أبا بكر.