کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو سلام کے وقت آدمی کے ہاتھ کا بوسہ لیتا ہو
٢٧٨٨٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن ابن عمر قال: قبلنا يد النبي ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ مبارک کا بوسہ لیا۔
٢٧٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن يريد (عن) (٢) عبد الرحمن بن أبي ليلى عن ابن عمر عن النبي ﷺ (بمثله) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
٢٧٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس وغندر وأبو أسامة عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن صفوان بن عسال أن قوما من اليهود ⦗٣٨٦⦘ قبلوا (يد) (١) النبي ﷺ ورجليه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت صفوان بن عسال نے ارشاد فرمایا : کہ یہود کے کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں کا بوسہ لیا۔
٢٧٨٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن زياد بن فياض عن تميم بن سلمة أن أبا عبيدة قبل يد عمر (رحمة اللَّه عليهما) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن فیاض فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم بن سلمہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت ابو عبیدہ نے حضرت عمر کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ اور حضر ت تمیم نے فرمایا : کہ بوسہ لینا سنت ہے۔
٢٧٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن مالك عن طلحة قال: قبل خيثمة يدي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک فرماتے ہیں کہ حضر ت طلحہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت خیثمہ نے میرے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ اور حضرت مالک فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ نے میرے ہاتھ کا بوسہ لیا۔