٢٧٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد (أنه) (١) كره أن يقول الرجل: (ذيا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد آدمی کے ذیّ کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
٢٧٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي سعاد عن عبد اللَّه عن محمد بن الحنفية أنه سمع رجلا يقول: يا (هناه) (١) فنهاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعاد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن محمد ابن حنفیہ نے کسی آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا : ” اوئے “۔ تو آپ نے اسے منع فرمایا۔
٢٧٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عيسى بن المسيب (عن إبراهيم) (١) أنه كره كل شيء يكون آخره (ويه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ بن مسیب ہر اس چیز کو ناپسند سمجھتے تھے جس کے آخر میں لفظ ویہ آتا ہو۔