کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص اس بات کو مستحب سمجھتا ہو کہ وہ جب بھی بیٹھے تو قبلہ رخ ہو کر بیٹھے
٢٧٦١٣ - حدثنا عبد الأعلى عن برد بن سنان عن سليمان بن موسى. قال: إن لكل شيء شرفًا، وأشرف المجالس ما استقبل (به) (١) القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ بیشک ہر چیز کے لیے عزت و بزرگی ہے۔ معزز ترین مجلس وہ ہیں جن میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھا جاتا ہے اور آپ نے فرمایا : میں نے حضرت سفیان کو قبلہ رخ کے سوا بیٹھے ہوئے نہیں دیکھا۔
٢٧٦١٥ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: كان محمد إذا نام استقبل القبلة وربما استلقى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ امام محمد جب سوتے تو قبلہ رخ ہو کر سوتے اور کبھی کبھی چت ہو کر بھی لیٹ جاتے۔
٢٧٦١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد أن ابن مسعود جلس مستقبل القبلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود قبلہ رخ ہو کر بیٹھے۔
٢٧٦١٧ - حدثنا وكيع عن محمد بن عبد اللَّه (الشعيثي) (١) عن مكحول قال: أفضل المجالس مستقبل القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد اللہ شعیثی فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : مجلسوں میں افضل ترین مجلس وہ ہے جس میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھا جائے۔
٢٧٦١٨ - حدثنا وكيع عن ثور عن سليمان بن موسى قال: لكل شيء سيد وسيد المجالس (ما استقبل به) (١) القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثور فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن موسیٰ نے ارشاد فرمایا : کہ ہر چیز کا کوئی سردار ہوتا ہے مجلسوں کی سردار وہ مجلس ہے جس میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھا جائے۔