کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: عقل والے کی غیر عاقل پر فضیلت کا بیان
❮
❯
٢٧٦١٩ - حدثنا عبد الأعلى عن الجريري عن أبي العلاء قال: ما أعطي عبد بعد الإسلام أفضل من عقل صالح يُرزقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلائ نے ارشاد فرمایا : کسی بندہ کو اسلام کے بعد نیک عقل سے بڑھ کر افضل کوئی چیز عطا نہیں کی گئی۔ جس کے ذریعہ وہ رزق حاصل کرتا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27619
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27619، ترقيم محمد عوامة 26462)
٢٧٦٢٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا عن عامر قال: قال عمر: حسب (المرء) (١): دينه، ومروءته: خلقه، وأصله: عقله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : آدمی کی خاندانی شرافت اس کا دین ہے اور اس کی مروت ا س کے اخلاق ہیں اور اس کا منبع اس کی عقل ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27620
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27620، ترقيم محمد عوامة 26463)
٢٧٦٢١ - حدثنا غندر عن شعبة عن (ابن) (١) أبي السفر عن الشعبي عن زياد ⦗٣٠٧⦘ ابن (حدير) (٢) عن عمر بنحوه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کا مذکورہ ارشاد ا س سند سے بھی منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27621
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27621، ترقيم محمد عوامة 26464)
٢٧٦٢٢ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: ﴿فَإِنْ آنَسْتُمْ (مِنْهُمْ) (١) رُشْدًا﴾ [النساء: ١٦]، قال: عقلا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : کہ آیت { فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْہُمْ رُشْدًا } میں عقل مراد ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27622
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27622، ترقيم محمد عوامة 26465)
٢٧٦٢٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن عامر قال: قال (عمر) (١): حسب المرء: دينه، ومروءته: خلقه، وأصله: عقله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : آدمی کی خاندانی شرافت اس کا دین ہے اور اس کی مروت اس کے اخلاق ہیں ، اور اس کا منبع اس کی عقل ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27623
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27623، ترقيم محمد عوامة 26466)
٢٧٦٢٤ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن ابن عباس في قوله تعالى: ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ [الفجر: ٥]، قال: النهي والعقل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قابوس کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } ترجمہ : قسم عقل مندوں کے لیے، کے بارے میں ارشاد فرمایا : دانش مند اور عقل والے مراد ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27624
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ قابوس فيه لين.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27624، ترقيم محمد عوامة 26467)
٢٧٦٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن عكرمة في قوله: ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ قال: لذي لب (و) (١) لذي عقل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے اللہ رب العزت کے اس قول : { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ دانش مند اور عقل مند لوگ مراد ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27625
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27625، ترقيم محمد عوامة 26468)
٢٧٦٢٦ - حدثنا خلف [(بن) (١) خليفة عن هلال بن خباب عن مجاهد: ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ قال: لذي عقل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھلال بن خباب فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ عقل مند لوگ مراد ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27626
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27626، ترقيم محمد عوامة 26469)
٢٧٦٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان، عن الأغر] (١) عن خليفة بن حصين عن أبي ⦗٣٠٨⦘ نصر عن ابن عباس ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾: لذي لب، (لذى حجي) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نصر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں یوں ارشادفرمایا : کہ دانش مند لوگ مراد ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27627
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27627، ترقيم محمد عوامة 26470)
٢٧٦٢٨ - حدثنا (عبدة) (١) عن جويبر عن الضحاك! ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ قال: لذي عقل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ عقل مند لوگ مراد ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27628
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27628، ترقيم محمد عوامة 26471)