٢٧٤٣٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس قال: أتانا رسول اللَّه ﷺ (ونحن صبيان) (١) فسلم علينا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم بچوں کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سلام کیا۔
٢٧٤٣٧ - حدثنا وكيع عن حبيّب (بن) (١) حجر (القيسي) (٢) عن ثابت عن ⦗٢٦٣⦘ أنس قال: مر علينا (٣) رسول اللَّه ﷺ ونحن صبيان فقال: "السلام عليكم يا صبيان" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے اس حال میں کہ ہم بچے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے بچو ! السلام علیکم۔
٢٧٤٣٨ - حدثنا وكيع (عن) (١) الأعمش عن الحكم عن شريح أنه كان يسلم على الصبيان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح بچوں کو سلام کیا کرتے تھے۔
٢٧٤٣٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن الحكم أن شريحًا كان يمر على الصبيان فيسلم عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح جب بچوں پر گزرتے تھے تو آپ انہیں سلام کرتے تھے۔
٢٧٤٤٠ - حدثنا وكيع وحفص عن حنش بن الحارث قال: كان عمرو بن ميمون يمر علينا ونحن صبيان فيسلم علينا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنش بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون ہم بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو ہم پر سلام کرتے تھے۔
٢٧٤٤١ - [حدثنا حفص بن غياث عن أبي بن عبد اللَّه قال: كان إبراهيم يمر علينا ونحن صبيان فيسلم علينا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اُبیّ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم جب ہم بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو آپ ہمیں سلام کرتے تھے۔
٢٧٤٤٢ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن (ابن) (١) عون قال: كان محمد يسلم على الصبيان ولا (يسمعهم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد بچوں پر سلام کرتے تھے اور ان کو سناتے نہیں تھے۔