٢٧٠٩٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن عائشة أنها كانت تصبح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صبح کے وقت سوتی تھیں۔
٢٧٠٩٣ - حدثنا شبابة عن شعبة (عن) (١) عبيد اللَّه بن (عمر) (٢) عن عبد اللَّه بن الشماس قال: أتيت أم سلمة فوجدتها نائمة، -يعني بعد الصبح- (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شماس فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام سلمہ کے پاس آیا تو میں نے ان کو سویا ہوا پایا صبح کی نماز کے بعد۔
٢٧٠٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد أن عائشة كانت إذا طلعت الشمس نامت نومة الضحى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب سورج طلوع ہوجاتا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا صبح کی نیند سو جاتیں۔
٢٧٠٩٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الأعلى قال: أتيت سعيد بن جبير فوجدته نائمًا نومة الضحى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے پاس آیا تو میں نے ان کو صبح کی نیند کرتے ہوئے پایا۔
٢٧٠٩٦ - قال: قال: حدثنا (عبد) (١) الوارث قال: حدثنا أيوب عن ابن سيرين أنه كان يتصبح.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین صبح کے وقت سویا کرتے تھے۔
٢٧٠٩٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي يزيد المديني قال: غدا عمر على صهيب (فوجده) (١) متصبحًا، فقعد حتى استيقظ، (فقال) (٢) صهيب: أمير المؤمنين قاعد على (مقعدته) (٣) وصهيب (ناعم) (٤) متصبح، فقال له عمر: ما كنت أحب أن (تدع) (٥) نومة ترفق بك (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو یزید مدینی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر حضرت صہیب کے پاس صبح کے وقت آئے تو انہیں صبح کے وقت سویا ہوا پایا۔ آپ بیٹھ گئے یہاں تک کہ وہ بیدار ہوگئے تو حضرت صہیب نے فرمایا : امیر المؤمنین اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور صہیب ہے کہ وہ صبح کی نیند سویا ہوا ہے ؟ حضرت عمر نے ان سے فرمایا : میں نے یہ بات پسند نہیں کی کہ میں تمہیں میٹھی نیند سے اٹھاؤں۔