٢٦١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن عيينة عن أبي (يعفور) (١) عن ابن أبي ⦗٤٥٦⦘ أوفى قال: غزوت مع رسول اللَّه ﷺ سبع غزوات (نأكل) (٢) الجراد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی۔ ہم (اس دوران) ٹڈی کھاتے تھے۔
٢٦١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن شبيب عن جندب رجل (منهم) (١) سأل ابن عباس عن أكل الجراد فقال: لا بأس به (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شبیب، حضرت جندب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ٹڈی کھانے کے بارے میں سوال کیا ؟ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔
٢٦١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ذكر لعمر جراد بالربذة فقال: لوددت أن عندنا منه قفعة (١) أو قفعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مقام ربذہ میں ٹڈی کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : مجھے تو یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس ٹڈی کے ایک یا دو ٹوکرے ہوں۔
٢٦١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: سمعت إبراهيم قال: كن أمهات المؤمنين يتهادين الجراد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو کہتے سُنا کہ حضرات امہات المؤمنین g، باہم ایک دوسرے کو ٹڈی، ہدیہ میں دیا کرتی تھیں۔
٢٦١٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عثمان بن حكيم (عن) (١) الحسن ابن سعد (عن أبيه) (٢) أنه كان (ينقي) (٣) لعليِّ الجراد فيأكله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن سعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے ٹڈی، صاف کرتے تھے، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کو کھاتے تھے۔
٢٦١٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم ويزيد بن هارون عن داود (ابن) (١) أبي هند قال: سألت سعيد بن المسيب عن الجراد فقال: أكله (عمر والمقداد) (٢) بن الأسود وصهيب وعبد اللَّه بن عمر، قال: وقال عمر: وددت أن عندي قفعة أو قفعتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن ابی ہند سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : ٹڈی کو حضرت عمر ، حضرت مقداد بن اسود اور حضرت صہیب اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کھایا ہے۔ راوی کہتے ہیں اور حضرت عمر نے یہ بھی فرمایا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس ایک ٹوکرا یا دو ٹوکرے ہوں۔
٢٦١٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين (بن) (١) علي (عن) (٢) زائدة عن [الشيباني عن حبيب بن أبي ثابت عن أبي وائل عن عمر أنه ذكر الجراد فقال: وددت أن عندنا منه قفعة أو قفعتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ٹڈی کا ذکر کیا گیا تو حضرت عمر نے فرمایا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ ہمارے پاس ٹڈی کا ایک ٹوکرا یا دو ٹوکرے ہوں۔
٢٦١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن] (١) الشيباني عن حبيب ابن أبي ثابت عن أبي وائل عن عمر بنحوه حديث زائدة عن الشيباني (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر کے بارے میں ایک اور روایت بھی ایسی منقول ہے۔
٢٦١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه (والفضل) (١) عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن عمر كان يأكل الجراد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر ٹڈی کو کھایا کرتے تھے۔
٢٦١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زكريا عن الشعبي عن ابن عمر (قال) (١): قال: رأيت عمر (يتحلب) (٢) (فوه) (٣) قال: قلت يا أمير المؤمنين (٤) قال: اشتهي جرادا مقليًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے فرمایا : مجھے بھنی ہوئی ٹڈی کھانے کو دل کر رہا ہے۔
٢٦١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مثنى بن سعيد (أبي غفار) (١) قال: سمعت جابر بن زيد يقول: لقصعة (من) (٢) جراد أحب إلي من قصعة من ثريد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مثنی بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کو کہتے سُنا : مجھے ثرید کے (بھرے) پیالہ سے زیادہ ٹڈی سے (بھرا) پیالہ محبوب ہے۔
٢٦١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل (عن) (١) جعفر قال: رأيت أبي يأكل الجراد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو ٹڈی کھاتے ہوئے دیکھتا تھا۔
٢٦١٦٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن محمد بن خالد الضبي عن الأخضر بن العجلان قال: سألت سعيد بن جبير (عن الجراد) (٢) فقال: كله مقليًا بزيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اخضر بن عجلان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جُبیر سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا ؟ انہوں نے فرمایا : تم اس کو زیتون میں بھون کر کھاؤ۔
٢٦١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن ⦗٤٥٩⦘ عبد الملك بن الحارث عن أبيه قال: سئل علي عن الجراد، فقال: هو طيب كصيد البحر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن حارث، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ نے فرمایا : یہ سمندر کے شکار کی طرح بالکل پاکیزہ ہے۔
٢٦١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: كان لا يرى بأكل الجراد بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حسن ٹڈی کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔